بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام انوویشن اینڈ انٹر پرپرئیورنر شپ سنٹر کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2021, 9:15 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:16؍جنوری (ایس اؤ نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے زیرا ہتمام انوویشن اینڈ اینٹرپرئیونرشپ سنٹر کا 16جنوری بروز سنیچر کی صبح انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے کالج بورڈ سکریٹری محی الدین رکن الدین کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

افتتاحی اجلاس میں منی پال ، ماہے کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر ارون شانبھاگ نے زوم آن لائن وڈیو گرافی کےذریعے مہمان خصوصی کی حیثیت سے  پروگرام میں شریک رہے ، اپنے لائیو وڈیو خطاب میں  انہوں نے کہا کہ حکومتوں سے یہ ممکن نہیں کہ وہ ہر ایک کےلئے روزگار فراہم کرے۔ بلکہ اس سلسلےمیں ہم لوگوں کو ہی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوگی۔ یعنی ہمیں خود جدید طریقوں کی تلاش کرنی ہوگی اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ اسی کو انٹر پرنیورشپ کہاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ  جدید ٹکنالوجی کے چلتے کئی روزگار غائب ہوگئے ہیں   ان حالات میں ہمیں مایوس ہونا یا  افسوس ظاہر کرنا اچھی بات نہیں ہے  اور نہ ہی اپنے پرانے اسٹاف کو تربیت دےکر آگے بڑھانے کی بات کرنا مناسب ہے۔ بلکہ ہمیں اپنے معاشرے اور حالات کا جائزہ لینا ہوگا ، اس کا بہتر طور پر مطالعہ کرتے ہوئے جدت کو اپناکر مقامی مسائل کی طرف توجہ دینا ہوگا۔ جدت کا مطلب نئی تخلیق نہیں ہے بلکہ ٹکنالوجی کا تخلیقی انداز میں استعمال ہے۔ ہم دیکھیں کہ کس طریقہ کار سے مسائل کا حل نکل سکتاہے۔

پروگرام میں 1985بیچ  کے الومنی کرن وٹھل اور وشوناتھ ہونیا نے سنٹر کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔ دھارواڑ کے سی ای ڈی او ٔ کے کے ڈپٹی  ڈائرکٹر شیوانند یلیگار ، ڈائرکٹر ڈاکٹر ویرنا ایس حوالدار  نے اعزازی مہمان کے طورپر اپنے خیالات کااظہارکیا۔ ایم آئی ٹی آئی ڈی پونا کے شعبہ میکرس اسپیس کے ہیڈ پروفیسر سوریا نارائن راؤ نے خیرسگالی کا پیغام پیش کیا۔ 1985بیچ  کے الومنی سائی ناتھ تگڑی نے اپنے خیالات پیش کئے۔کالج پرنسپال ڈاکٹر  مشتاق بھاوی کٹی نے سنٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔  جب کہ انجمن حامئی مسلمین  کے صدر قاضیا مزمل نے صدارت کی۔ پروگرام میں لوگو مقابلے میں جیت حاصل کرنے والے  سید شئیہان کو انعام سے نوازاگیا۔

پروگرام کا آغاز پروفیسر عبدالمقیت کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ پروفیسر شری شئیل بھٹ اور امِّ فروا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سنٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اننت مورتی شاستری نے  کلمہ تشکر ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...