مہنگائی کی مار: یکم دسمبر سے ماچس کی ڈبیا، ایل پی جی سلینڈر سے لے کر موبائل ٹیرف تک سب کچھ مہنگا

Source: S.O. News Service | Published on 1st December 2021, 11:01 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،یکم دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) آج سے دسمبر کے مہینے کی شروعات ہو گئی ہے اور یکم دسمبر سے عوام پر مہنگائی کی مار میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ آج سے ماچس کی ڈبیا سے لے کر گیس سلینڈر، ٹی وی دیکھنا اور فون پر بات کرنا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ آئیے جانتے ہیں آج سے کہ کس کس چیز کے داموں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

ایل پی جی سلینڈر: یکم دسمبر سے ایل پی جی سلینڈر کے لئے آپ کو زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ کمرشیل (تجارتی) سلینڈر پر کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تجارتی سلینڈر کے داموں میں اضافہ کے بعد دہلی میں اب یہ 2101 روپے میں دستیاب ہوگا۔

دیاسلائی کی ڈبیا: دیاسلائی یعنی ماچس کی ڈبیا کے داموں میں 14 برسوں کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ اب ماچس کی ڈبیا خریدنے کے لئے ایک روپے کے بجائے 2 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے پہلے سال 2007 میں ماچس کی ڈبیا کے داموں کو 50 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے کیا گیا تھا۔

ریلائنس جیو کے ٹیرف میں اضافہ:  آج سے ریلائنس جیو کا استعمال کرنے والے موبائل فون صارفین کو بھی جھٹکا لگنے جا رہا ہے۔ یکم دسمبر سے جیو کے 24 دن سے لے کر 365 دن تک کی ویلیڈٹی والے متعدد پلانز کے داموں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جیو کے صارفین کو ریچارج کے لئے اب 8 سے 20 فیصد تک زیادہ دام ادا کرنا ہوں گے۔ اب خیال رہے کہ بھارتی ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا نومبر کے آخر میں ہی اپنے ٹیرفس میں اضافہ کر چکی ہیں۔

ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ کی ایم ایم آئی مہنگی: اگر آپ ایس بی آئی کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں اب آپ کے خرچ میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ ایس بی آئی نے کریڈٹ کارڈ کی ای ایم آئی سے خریدداری کرنے پر یکم دسمبر سے اضافی 99 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ 99 روپے آپ کو پروسیسنگ فیس کے طور پر اس وقت ادا کرنا ہوں گے جب آپ ایمیزون یا فلپ کارٹ جیسی ای کامرس ویب سائٹ سے کوئی چیز ای ایم آئی کے ذریعے خریدیں گے۔

پی این بی کی شرح سود میں کمی: پی این بی نے بچت کھاتہ برداروں کو بڑا جھٹکا دیتے انہیں حاصل ہونے والے سود کی شرح میں کمی کر دی ہے۔ بینک نے سالانہ شرح سود کو 2.90 فیصد سے گھٹا کر 2.80 فیصد کر دیا ہے۔ بینک کا یہ نیا فیصلہ یکم دسمبر یعنی آج سے نافذ العمل ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔