اسٹار ہو ٹلوں کو صنعتوں کا درجہ۔ نندی اور کیمنا گنڈی سیاحتی مقا م، کیرلا اور گجرات کی طرز پر ریاست میں بھی سیاحت کو فروغ دیا جا ئے گا: سی پی یو گیشور

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2021, 12:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر برائے سیاحت سی پی یو گیشور نے بتا یا کہ کووڈ۔19کی وجہ سے نقصان برداشت کررہی ہو ٹل صنعت کو فروغ دینے کے لئے پہلے مر حلہ میں 62اسٹار ہو ٹلوں کو صنعتوں کا درجہ دیا جا ئے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ صنعتوں کی طرز پر ان ہو ٹلوں کو بھی جا ئیداد ٹیکس اور بجلی کی قیمتوں میں رعایت دی جا ئے گی،اور مرکزی حکومت کی جانب سے تسلیم کردہ اسٹار ہو ٹلوں پر رعایت لاگو ہو گی۔ انہوں نے بتا یا کہ صنعتوں کا درجہ حاصل کر نے والے ہو ٹل کو صنعت اور کارباری بجلی کی قیمتوں میں فرق کی رقم میں رعایت 5سال تک حاصل ہو گی۔ انہوں نے بتا یا کہ ہو ٹل کی عمارت کے لئے جائیداد ٹیکس اور صنعتی عمارت کے لئے جائیداد ٹیکس کی رقم میں فرق کی رعایت بھی حاصل کی جاسکے گی۔

یو گیشور نے بتا یا کہ سیاحتی ترقی کے لئے کیرلا اور گجرات میں زیادہ سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں اسی طرز پر ریاست میں بھی سیاحت کو فروغ دیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ رہائشی علاقوں اور کارخانوں کے آلودہ پانی کی وجہ سے کرشنا،کاویری سمیت ریاست کی 17ندیاں آلودہ ہوگئی ہیں،جس کے خلاف بلدیہ منسپلٹی و مقامی ادارں و کارخانوں کو نوٹس جاری کی جا ئے گی۔

یو گیشور نے مز ید بتا یا کہ آئندہ کارپوریشن،مقا می ادارے اور کارخانوں کی جانب سے لاز می طور پر جدید ٹکنالوجی سے لیس کوڑا کر کٹ پروسسنگ یو نٹس کو قائم کر کے پارکوں اور دیگر کے لئے یہ پانی استعمال کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ نندی اور کیمنا گنڈی کو سیاحتی مقا مات کے طور پر ترقی دی جا ئے گی اس کے علاوہ تاریخی مقامات بادامی، ہمپی، وجئے پور اور بیلور میں سیاحت کو فروغ دینے4تھری اسٹار ہو ٹل تعمیر کئے جا ئیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ ریاست کے آبی ذخائر میں کھیل کود سرگرمیوں کو فروغ دے کر سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ ریاست کی ثقافت اور تہذب کی بقا کے لئے رورچ ایسٹیٹ کو ترقی دی جا ئے گی اس سلسلہ میں سدرامیا کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں یوگیشور نے ریزرویشن کی خاطر مختلف طبقات کی تحریک پر تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔