تین ماہ جیل میں گذارنے کے بعد مسلم چوڑی فروش جس کی ہجوم کے ہاتھوں پیٹائی ہوئی تھی‘ ضمانت پر رہا

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 12:00 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اندور، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) تین ماہ سے زائد عرصہ تک  جیل میں گذارنے کے بعد تسلیم نامی چوڑی فروش منگل کے روز ضمانت پر رہا  ہوگیا ہے۔ تسلیم کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے ضمانت دی ہے۔ تسلیم کوایک شدت پسند گروپ نے اندور میں مبینہ طور پر  اس کی مسلم شناخت پر بے رحمی کے ساتھ پیٹا تھا اور بعد میں پولیس نے مظلوم کو ہی گرفتار کرلیاتھا۔

تسلیم کی ضمانت پر رہائی کے بعد ان کے وکیل احتشام نے اس کو ”آئین کی  جیت“ قراردیاہے۔ اندور کے علاقے بانگنگا میں پرہجوم گلی میں 22 اگست کے روز  ایک ہجوم نے بے رحمی کے ساتھ تسلیم کی پیٹائی کردی تھی۔ سوشیل میڈیا پر اس واردات کی  ویڈیو وائیرل ہوئی تھی  تاہم مارپیٹ کا واقعہ گذرنے کے 24گھنٹوں کے اندر تسلیم پر ایک 13سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے کے علاوہ دیگر جرائم پر مشتمل ایک مقدمہ درج کرلیاگیاتھا اور تسلیم کو ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

 راکیش پوارنامی ایک شخص نے  شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد تسلیم پر آئی پی سی کی دفعہ 354‘354اے‘ 467‘467‘’471‘’420اور 506اور پی او سی ایس او ایکٹ کی  دفعہ7اور 8کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ پوار ان چارملزمین میں سے ایک ہے، جنھیں تسلیم کی شکایت پر گرفتار کیاگیاتھا‘ اور اب وہ ضمانت پر باہر ہے۔ اُس پر مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے‘ ڈکیتی‘ اور مذہب کی بنیاد پر دشمنی بھڑکانا‘ کے علاوہ دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔

احتشام ہاشمی کے حوالے سے انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق ’جسٹس سوجوئے پال نے اپنی چارج  شیٹ میں مشاہدہ کیاہے کہ تسلیم کو غنڈوں نے مارا پیٹااو ر پھر ان کی شکایت کے بعدکراس ایف ائی آردرج کرائی  گئی “۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...