انڈونیشیا میں مال بردار جہاز اور کشتی میں خوفناک تصادم،17 ماہی گیر لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th April 2021, 9:17 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جکارتہ،4؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈونیشیا میں مال بردار جہاز اور ماہی گیروں کی کشتی کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے بحیرہ جاوا میں ماہی گیروں کی کشی مال بردار جہاز سے ٹکر کر الٹ گئی، کشی میں 32 افراد موجود تھے۔غوطہ خوروں کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران 15 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا تاہم 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ 5 غوطہ خوروں پر مشتمل ریسکیو ٹیم لاپتہ ہونے والے دیگر 17 افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے تاہم ان کے زمدہ ملنے کی امیدیں نہایت کم ہیں۔

ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈیپ فشنگ کیلئے جارہی تھی جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔کشتی جس جہاز سے ٹکرائی وہ ’’بلک کیریئر ہبکو پائنیر‘‘ تھا جس کی گنجائش تقریبا 30 ہزار ہے۔ بحری جہاز اور کشتی دونوں پر انڈونیشیا کے پرچم لہرا رہے تھے۔

ٹب بوٹس اینڈ بارجز کمپنی ترجمان کے مطابق ’’پی ٹی ہبکو پریماتما‘‘ کی ملکیت والے ہیبکو پائنیر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہانک کانگ نےہندوستان،پاکستان اور فلپائن کی پروازوں پر لگائی دو ہفتوں کی پابندی

کورونا وبا کےپھیلاؤ کےپیش نظر ہانگ کانگ نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اگلےدوہفتوں کےلئےہندوستان، پاکستان اور فلپائن سےآنےوالی پروازوں پر پابندی لگارہا ہے۔ہانگ کانگ نےان تین ممالک سےآنےوالی تمام پرواز یں معطل کر دی ہیں۔ہانک کانگ کےذمہ داران اس کی وجہ کووڈ19 کے ایشیائی ممالک میں ...

ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کے پابند نہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کی پابندی نہیں کریں‌ گے۔ اسرائیل کے پاس ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن کھلے ہیں۔

فوربز میگزین: 2ہزار 755 ارب پتی 130 کھرب ڈالرز کے مالک

ایک ایسے وقت میں جب کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت زوال پذیر ہے اور لوگوں کو جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل تر ہو گیا ہے تو دنیا کو یہ بتا کر فوربز میگزین نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ بہت سے ارب پتی اسی عرصے کے دوران کھرب پتی ہو گئے ...

مینگلور کے قریب کڈبا میں دو نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

مینگلور سے قریب  85 کلو میٹر دور کڈبا تعلقہ کے اِچیلم پانڈے کی ایک ندی میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا جب یہ دونوں ندی میں نہانے کےلئے اُترے تھے۔

مدھیہ پردیش میں کووڈ کا قہر، 30 اپریل تک کورونا کرفیو کا نفاذ

مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کا قہرجاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد جہاں اڑسٹھ ہزار کو تجاوز کر گئی ہیں وہیں پچھلے چوبیس گھنٹےمیں ریاست میں کورونا کے بارہ ہزار دو سو اڑتالیس نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔