انڈونیشیا میں 189 افراد کے ساتھ مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th October 2018, 7:27 PM | عالمی خبریں |

جکارتہ 29/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی ) انڈونیشیا میں کم قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی "Lion Air" کا ایک مسافر طیارہ پیر کے روز سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق بدقسمت طیارے میں 189 افراد سوار تھے۔رپورٹ شائع ہونے تک  ریسکیوں ٹیموں نے 6 مسافروں کی لاشیں برآمد کرلی تھی، جبکہ باقی کی تلاش جاری تھی۔

انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ جس مقام پر طیارے سے رابطہ منقطع ہوا تھا وہاں طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

اس سے قبل پیر کے روز انڈونیشیا کی شہری ہوابازی کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں کم کرایوں والی فضائی کمپنی Lion Air کا ایک مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔

انڈونیشیا اور ایئر لائن حکام کے مطابق یہ  طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 10منٹ پر جکارتا سے روانہ ہوا اور 7بج کر 20منٹ پر اسے بنگکا بیلی ٹنگ جزائر کے شہر پنگکال پینانگ پہنچنا تھا، مگر اس سے پہلے وہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بتایا گیاہے کہ بوئنگ737 طیارے میں 210افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔