انڈونیشیا میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 5th April 2021, 12:36 PM | عالمی خبریں |

جکارتہ،5؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  انڈونیشیا میں گزشتہ دو دنوں سے جاری طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ عالمی میڈیا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی شامل ہوگئی اور اس کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اب تک بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ ف جزیرۂ فلوریس کے مشرقی علاقہ میں پل اور سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں، جن کے ملبہ تلے 9 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہرہ کیا گیا ہے جب کہ کیچڑ کے سیلاب میں بھی کئی لاشیں موجود ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

اسپتالوں میں 50 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، جن میں سے اکثریت کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 9 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ یہاں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور خراب موسم کا سلسلہ اگلے ہفتہ بھی جاری رہے گا اس لئے سمندر پر جانے پر پابندی اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...