انڈونیشیا نے حادثے کے شکار مسافر جہاز کے ملبے کا پتا چلا لیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 31st October 2018, 10:53 PM | عالمی خبریں |

لندن 31اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) انڈونیشیا کی فوج کے سر براہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے سوموار کے روز حادثے کا شکار ہونے والے ’’لیون ایئر‘‘ کے ملبے کا سراغ لگا لیا ہے۔ یہ جہاز سوموار کو علی الصباح پرواز کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا تھا۔ طیارے پر 189 افراد سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے آرمی چیف جنرل ھادی تجاگانٹو نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کی جگہ کا پتا چل گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ٹی 610 طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔ ادھر انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار بتایاکہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پتا چلانے کے لیے مقرر کردہ ٹیم کے غوطہ خوروں کو منگل کے روز سمندر میں طیارے کے صوتی سنگل موصول ہوئے تھے۔ بدھ کو انہوں نے جگہ کا تعین کرلیا ہے۔انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی وائس چیئرمین ھاریو ساتمیکو نے رائٹرز کو بتایا کہ ہوائی جہاز سمندر میں 35 میٹر کی گہرائی میں ملا ہے۔قبل ازیں لیون ایئر کمپنی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مسافر جہاز بانکال بینانک جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس ہوائی جہاز نے ایک گھنٹہ دس منٹ میں اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے جن میں 181 عام مسافر دو بچے اور دو شیرخوار شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...