انڈونیشیا میں چھتیس مشتبہ جنگجو گرفتار
جکارتہ،17/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈونیشیا کی پولیس نے چھتیس مشتبہ جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریاں آٹھ مختلف صوبوں میں کی گئیں۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب نئے صدر کی تقرری کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں متعدد ایشیائی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ اپریل میں منعقد کیے گئے صدارتی الیکشن میں صدر جوکو ویدودو نے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کی تھی۔