نجی چٹ فنڈ کمپنی سے 25/کروڑ روپئے کا گھپلہ 150 سرمایہ کاروں کی جانب سے شکایتیں، سب کی رقم لوٹانے ڈائرکٹر کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th May 2019, 2:24 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،4/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) شہر کے اندرا نگر میں ایک نجی چٹ فنڈ کمپنی کی وجہ سے 150 سرمایہ کاروں کو 25 کروڑ روپئے تک کا دھوکہ ہوا ہے- کئی شکایتوں کے بعد رجسٹرار آف کوآپریٹیو سوسائٹیز نے اندرا نگر چٹ فنڈز پرائیویٹ لمیٹڈ نامی اس کمپنی کے خلاف معاملہ درج کیا ہے- محکمہ جاتی ذرائع نے بتایا کہ 150 سے زیادہ افراد نے گزشتہ کچھ سال سے کئی کروڑ روپئے کا سرمایہ اس کمپنی میں لگایا تھا- کمپنی کی جانب سے طے شدہ منافع دینے میں تاخیر پر انہیں کچھ شک ہوا- آخری قسط بھرنے کے باوجود منافع کی رقم نہ ملنے پر رجسٹرار آف کوآپریٹیو سوسائٹیز اینڈ چٹ فنڈز میں سرمایہ کاروں کی طرف سے شکایتوں کی بھرمار ہونے لگی-

جمعرات کو مشتعل سرمایہ کار ملیشورم کے مارگوسا روڈ پر واقع ڈپٹی رجسٹرار کے دفتر میں گھس پڑے- وہ ان کی مداخلت کا مطالبہ کررہے تھے-حالانکہ چٹ فنڈ کمپنی کے ساتھ آر بٹریشن کے لئے وقت لیا گیا تھا- لیکن ڈپٹی رجسٹرار غیر حاضر رہے- یہ بات بھی سرمایہ کاروں کا غصہ بڑھانے کا باعث رہی-بار بار فون کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار اشوتھ نارائن نے انہیں بتایا کہ ایک کیس کے معاملہ میں وہ سی آئی ڈی کے پاس مصروف ہیں -مارتہلی میں مقیم ایک تاجر وی اننت نارائن ایّر (69) نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 40ماہ کے دوران ماہانہ 25 ہزار روپئے کے حساب سے 10لاکھ روپئے کا سرمایہ لگایا ہے- دسمبر 2018 کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ کمپنی طے شدہ منافع دینے کے معاملے میں ٹال مٹول کررہی ہے- حالانکہ انہوں نے تمام قسطیں ادا کردی ہیں - ان سرمایہ کاروں میں چھوٹے موٹے دکان والوں سے لے کر بڑے ہوٹلوں، فرنیچر شورومس مالکان اور وظیفہ یاب سرکاری ملازمین بھی شامل ہ یں - ایک اور سرمایہ کار سرنیواس ایچ نے شکایت کی ہے- ”میں نے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف چٹس میں 69 لاکھ روپئے کا سرمایہ لگایا ہے“ مہیندر ورما نامی ایک اور فرد کاکہنا ہے ”مجھے نہیں لگتا کہ میری رقم واپس ملے گی- پھر بھی میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا-“ اسی دوران اندرا نگر چٹ فنڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائرکٹروں میں سے ایک چندر شیکھر بابو نے کہا ”ہم کہیں نہیں گئے ہیں، ہم یہیں ہیں تاکہ ہر ایک کی رقم لوٹا سکیں، ہم نے حکومت اور سرمایہ کاروں پر اپنا موقف واضح کردیا ہے- کمپنی نے کاروبار جاری رکھنے بھاری قرضہ لے رکھا تھا- لیکن اب یہ ناکام ہوچکا ہے- ہم آر بڑیٹر اور ڈپٹی رجسٹرار کی بات سننے کے لئے موجود ہیں جو حکم دیں گے کہ سرمایہ کاروں کو رقم کیسے لوٹا ئی جائے- اس کی مناسبت سے ہم سب کو ان کی رقم لوٹا دیں گے-“ دریں اثنا اشوتھ نارائن نے بتایا کہ انہیں 150 شکایتیں موصول ہوئی ہیں اور انہوں نے اندرا نگر پولیس تھانہ میں معاملہ درج کروایا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...