اندرا گاندھی کی 102 ویں یوم پیدائش، پی ایم مودی، راہل گاندھی نے کیا یاد، خراج عقیدت پیش کرنے پہنچیں سونیا گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 9:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 102 ویں یوم پیدائش پر آج ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بھی انہیں یاد کیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق صدر پرنب مکھرجی ان کے ساتھ تھے،یہ تمام کانگریسی لیڈر اندرا گاندھی کی سمادھی شکتی کے مقام پر گئے،یہ راج گھاٹ کے قریب واقع ہے۔جواہر لال نہرو اور کملا نہرو کے یہاں 19 نومبر، 1917 کو پیدا ہونے والی اندرا کو ان کے دادا موتی لال نہرو نے یہ نام دیا تھا،پھر باپ نے ان کا اس میں پریہ درشنی بھی جوڑ دیا تھا۔اندرا گاندھی نے مسلسل تین بار اور کل چار بار ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور وہ ملک کی پہلی اور واحد خاتون وزیر اعظم رہیں۔اندرا گاندھی نے جنوری 1966 سے مارچ 1977 تک اور پھر جنوری 1980 سے اکتوبر 1984 میں قتل ہونے تک وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...