ہندوستان کا جنوبی افریقی دورہ 5 جنوری سے ممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 12:25 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نئے سال میں ممکنہ طور پر پانچ سے چھ جنوری کو کیپ ٹاؤن میں اپنا جنوبی افریقی دورہ شروع کرے گی۔ اس سلسلے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے ) آئندہ تین یا چار دنوں میں اس دورے کی پروگرام کو حتمی شکل دے سکتی ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے فیوچر ٹور پروگرام ( ایف ٹی) کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے ۔ سال کے ابتدا سے ہی دونوں ملکوں کے بورڈ پروگرام کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن اب تک آخری فیصلہ نہیں لیا جاسکا ہے ۔ اگست میں بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ پر واضح کیاتھا کہ ہندوستانی ٹیم کے لئے 2017 کے آخری ہفتے سے قبل دورہ ممکن نہیں ہوگا۔ کیونکہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گھریلو سیریز 24 دسمبر کو مکمل ہورہی ہے ۔وہیں بورڈ کھلاڑیوں کے برن آؤٹ کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقی دورے سے قبل کھلاڑیوں کو کچھ آرام دینا چاہتا ہے ۔ دوسری جانب نئے سال کی چھٹیوں کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ بورڈ چاہتا ہے کہ ہندوستان جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹسٹ چار جنوری سے شروع ہو تاکہ اسے دیکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم پہنچیں۔لیکن بورڈکی دلیل ہے کہ ہندوستان کو بڑی سیریز سے قبل تیاری کی ضرورت ہے اور وہ اہم سیریز سے پہلے پریکٹس میچ بھی کھیلنا چاہتا ہے ایسے میں امید ہے کہ سیریز سے پہلے دسمبر کے آخر میں پریکٹس میچ کھیلا جاسکتا ہے ۔وہیں اس طرح کا بھی اندازہ ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ اس بات سے ناراض ہے کہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ میں آسٹریلیا کے ساتھ یکم مارچ سے اپنی سیریز کے تیاریوں کا پروگرام طے کرلیا ہے لیکن ہندوستان کے ساتھ سیریز کی تاریخیں طے نہیں کی۔جنوبی افریقی دورے کے فورا بعد ہندوستان کو سری لنکا روانہ ہونا ہے ۔ جہاں وہ ٹی۔20سہ رخی سیریز کھیلے گی اوراس کے بعد وطن واپس آجائے گی جہاں وہ دنیا کے مقبول ترین انڈین پریمیر لیگ میں کھلاڑیوں کو اترنے کا موقع دے گی۔ہندوستان نے آخری مرتبہ 2013میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا اس دوران دونوں بورڈس کے درمیان کشیدگی کے سبب پروگرام کو مختصر کردیا گیا تھا۔ جس سے جنوبی افریقہ کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایسے میں اب اس کا دھیان ہندوستان اور آسٹریلیا سیریز سے اچھی آمدنی پر ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...