جی ڈی پی کی شرح چھ سالوں میں سب سے کم ، جولائی – ستمبر سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح ترقی کم ہو کر 4.5 فیصد پر پہنچ گئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th November 2019, 7:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 29/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) اقتصادی سست روی کی وجہ سے مینوفیکچرنگ ، زراعت اورکان اور کان کنی کے شعبے کی مایوس کن کارکردگی سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح ترقی 26 سہ ماہی کی نچلی سطح 4.5 فیصد پر آ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 7.0 فیصد رہی تھی۔ اس مدت میں گراس ویلو ایڈیڈ (جي وي اے) ترقی کی شرح 4.3 فیصد رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 6.9 فیصد رہی تھی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 5.0 فیصد رہی تھی۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی جی ڈی پی شرح نمو جنوری مارچ 2013 کی سہ ماہی کے بعد سب سے نیچے کی سطح پر ہے۔ مرکزی دفتر شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں میں منفی 0.4 فیصد اضافہ درج کیا گیا ، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ 5.6 فیصد رہی تھی۔

ملک میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں منفی اضافے دیکھے گئے ہیں ، جس کی وجہ ترقی پر بھاری دباؤ پڑا ہے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہي میں زرعی شعبے کی ترقی کی شرح 2.1 فیصد رہی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.9 فیصد رہی تھی۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 4.3 فیصد سے زائد کی ترقی کی شرح حاصل کرنے والے سیکٹروں میں ٹریڈ ، ہوٹل ، نقل و حمل ، مواصلات اور نشریات سے منسلک سروسز، فنانس ، رئیل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ سروسز اور عوامی گورننس ، دفاع اور دیگر سروسز شامل ہیں۔  اسی طرح سے بجلی، گیس پانی کی فراہمی اور دیگر یوٹیلٹی خدمات کی ترقی کی شرح 3.6 فیصد رہی جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں 3.3 فیصد کی تیزی رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...