عمر محض 21 سال، دواسازی کی آڑ میں چلاتا تھا نشے کا کاروبار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th February 2020, 1:45 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،13فروری (آئی این ایس انڈیا)نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ایک کروڑوں کے منشیات ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔اس ریکٹ کو آن لائن ادویات فروخت کرنے کی آڑ میں طویل وقت سے چلایا جا رہا تھا۔21 سالہ دیپو لکھنؤ کے عام باغ میں واقع ایک گھر سے اس پورے دھندے کو آپریٹ کر رہا تھا۔دیپو ایک ریٹائرڈ پی سی ایس افسر کا بیٹا ہے اور لکھنؤ کے ایک کالج سے ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کیا ہے۔اسے حال ہی میں منشیات کنٹرول بیورو کی ٹیم نے دہلی سے گرفتار کیا ہے۔اس کے گھر سے تلاشی کے دوران قریب 12 ہزار نشیلی گولیاں ملی ہیں، جنہیں منشیات اور فٹنس سپلمیٹ کے پیکٹ میں پیک کر رکھا گیا تھا۔ملزم پولیس کو چکمہ دینے کے لئے کریپٹو کرسی میں ہی ادائیگی لیتا تھا۔اس پورے کھیل کا پتہ تب چلا جب برطانیہ جا رہے ایک منشیات کنسائن منٹ کو این سی بی نے ممبئی میں پکڑا۔تفتیش کے دوران 17 جنوری کو رومانیہ جا رہا ایک اور کنسائنمنٹ پکڑا گیا۔این سی بی کے ایک افسر نے بتایا کہ کارگو نے کے وائی سی پر عمل نہیں کیا تھا اور ادائیگی بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا تھا۔اس کی جانچ کرنے پر ہندوستان سے تار جڑتے نظر آئے۔اس دوران دہلی میں برطانیہ جا رہا 10200 ٹیبلٹ کا ایک اور پارسل پکڑا گیا۔این سی بی افسر نے بتایاکہ ہم نے جب پارسل کا منبع معلوم کیا، تو لکھنؤ کا ایک اڈریس سامنے آیا۔افسر نے بتایاکہ ہم نے ایک سرولانس ٹیم قائم کرکے دیپو کو پکڑنے کا پلان بنایا۔گرفتاری کے بعد تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ اس دھندے میں 2018 سے ہے اور اب تک تقریبا 600 ایسے کسانمیٹ دنیا بھر میں بھیج چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...