وراٹ کوہلی اور پرتھوی شا کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بنا358 رنز

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 30th November 2018, 1:14 AM | اسپورٹس |

سڈنی ،29؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)شاندار فارم میں چل رہے کپتان وراٹ کوہلی (64) اور نوجوان پرتھوی شا (66) سمیت پانچ ہندوستانی بلے بازوں نے نصف سنچری جمائے جس کی مدد سے ہندوستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بارش سے متاثر پریکٹس میچ میں دوسرے دن 358 رن بنائے۔جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار اوور میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنا لئے تھے۔

ہندوستان کے لیے چتیشور پجارا (54)، اجنکیا رہانے (56) اور ہنمابیہاری (53) نے نصف سنچری لگائی۔کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی 14 رکنی ٹیم میں بھونیشور کمار، جسپریپ بمراہ، پارتھیو پٹیل اور کلدیپ یادو کو باہر رکھا گیا ۔اس پریکٹس میچ کو فرسٹ کلاس میچ کا درجہ حاصل نہیں تھا۔صبح کے سیشن میں میدان پر نمی کی وجہ سے رفتار اور اچھال نہیں تھی لیکن 19 برس کے شا نے اپنی 69 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے لگائے۔وہیں کے ایل راہل کا خراب فارم جاری رہا اور وہ تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہ اور پجارا نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 80 رن جوڑے۔ شاہ نے 52 گیند میں اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن ڈینیل پھالس کو سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔پجارا نے 89 گیند میں اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ کوہلی نے ناقابل شکست 64رنز بنائے۔کوہلی نے 87 گیند میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔لنچ کے بعد پجارا کو لیوک روبس نے اور کوہلی کو 19 برس کے آرون ہارڈی نے پویلین بھیجا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرشنا ناگر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کو دلایا پانچواں طلائی تمغہ

ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کرشنا ناگر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ دلا دیا ہے۔ کرشنا ناگر نے اتوار کے روز بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز (ایس ایچ-6) مقاملہ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو من کائی کو ہراکر گولڈ جیتا۔

پیرالمپکس: طلائی سے چوکے نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس، ہندوستان کو دلایا چاندی کا تمغہ

  ہندوستانی بیڈمنٹن پیرا کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل یتی راج ٹوکیو پیرالمپکس کے فائنل مقابلہ میں فرانس کے پیرا کھلاڑی لوکاس مزور سے ہار گئے اور انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

ٹی-20 کرکٹ میں بنگلہ دیشی گیندبازوں کا قہر، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ملی شکست

گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازوں کی بہترین اننگز کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بدھ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ کو7  وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار گیندبازی کے سامنے پوری طرح بے بس ...