1983 عالمی کپ فاتح ٹیم کے ہیرو ’یشپال شرما‘ کے انتقال پر صدر، نائب صدر، وزیر اعظم سمیت کئی اہم شخصیات کا اظہارِ غم

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2021, 11:02 PM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

نئی دہلی،13؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ کو عروج بخشنے میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق آل راؤنڈر اور 1983 عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کے اہم رکن یشپال شرما کے انتقال سے ہندوستان کا ہر کرکٹ شیدائی غمزدہ ہے۔ محض 66 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت نے کرکٹ طبقہ کو تو زبردست جھٹکا دیا ہی ہے، سرکردہ سیاسی شخصیات نے بھی اس موقع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ اہم شخصیات نے یشپال شرما کو کس طرح خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند: صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کرکٹر یشپال شرما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ ’’کرکٹر یشپال شرما کے انتقال کے بارے میں معلوم ہونے پر گہرا دکھ ہوا۔ 1983کے کرکٹ عالمی کپ کے اہم مقابلوں میں ان کی یادگار کردگی نے ہندستانی کرکٹ تاریخ کی بہترین جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ان کے کنبے، پیروکاروں اور ٹیم کے اراکین کے ساتھ ہماری گہری تعزیت۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ ونکیا نائیڈو: نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے یشپال شرما کے انتقال پر منگل کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’’1983کی اس ٹیم کا ہر رکن، ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنا تھا۔ سابق کرکٹر اور 1983کی تاریخی عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن یشپال شرما جی کے اچانک انتقال پر میری طرف سے خراج عقیدت اور ان کے کنبہ و مداحوں کے ساتھ تعزیت۔

وزیر اعظم نریندر مودی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق ​​ کرکٹر اور 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے رکن یشپال شرما کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’یشپال شرما جی 1983 کی مشہور کرکٹ ٹیم سمیت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہت مقبول کھلاڑی تھے۔ وہ ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے بھی قابل تحریک تھے۔ مجھے ان کی وفات پر سخت رنج ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

جگت پرکاش نڈّا: بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے سابق ہندوستانی کرکٹر یشپال شرما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’سابق ہندوستانی بلے باز یشپال شرما کے انتقال سے دکھی ہوں۔ شرما کا 1983کے عالمی کپ کی جیت میں اہم کردار رہا تھا، جنہوں نے سیمی فائنل میچ میں سب سے زیادہ رن بنائے تھے۔ میدان میں اپنی بے مثال صلاحیت کے لئے شرما کو ہم سب ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میری ان کے کنبہ اور مداحوں کے ساتھ تعزیت۔‘‘

دلیپ وینگسرکر، سابق ہندوستانی کپتان: یشپال شرما کے انتقال سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دلیپ وینگسرکر حیرت میں ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ناقابل یقین ہے۔ وہ ہم سبھی میں سب سے زیادہ فٹ تھا۔ وہ سبزی خور تھا۔ رات کو کھانے میں سوپ لیتا تھا اور صبح کی سیر پر ضرور جاتا تھا۔ اس کی موت سے میں حیران ہوں۔‘‘

بلوندر سنگھ سندھو، سابق تیز گیندباز: 1983 عالمی کپ میں یشپال شرما کے ساتھ میدان پر اترنے والے تیز گیندباز بلوندر سنگھ سندھو بھی ان کی موت سے حیران ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’حیرت زدہ ہوں۔ یہ میرے لیے سب سے بری خبر ہے۔ 1983 کی ٹیم فیملی کی طرح تھی، اور ایسا لگتا ہے کہ ہماری فیملی کا ایک رکن نہیں رہا۔ یہ بہت حیران کرنے والا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

دہلی کی سرحدوں پر ایک بار پھر کسان تحریک پکڑے گی رفتار!

بھارتیہ سِکھ سنگٹھن کے سربراہ جسبیر سنگھ وِرک نے مرکز کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر جاری کسان تحریک کو ایک بار پھر رفتار دینے پر زور دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی طاقت پھر سے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مرکزی حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

ایک ملک، ایک الیکشن پر ابھی غور نہیں: سشیل چندرا

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ ایک ملک، ایک الیکشن ابھی زیرغورنہیں ہے۔مسٹر سشیل چندرا نے اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے، اس کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جاسکتا۔

مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملہ: جس موٹر سائیکل پر بم نصب کیا گیا تھا وہ سادھوی پرگیہ نے خریدی تھی، خصوصی این آئی اے عدالت میں بائیک ڈیلر نے گواہی دی

مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملہ میںآج ایک اہم گواہ نمبر 195کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران گواہ نے عدالت کو بتایا کہ اس کی دکان سے سال 2003میں ایک ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل خریدی گئی تھی اور صارف کا نام پرگیہ سنگھ ٹھاکر (سادھوی) تھا ، گواہ نے عدالت ...

غیر فعال مقننہ، پارلیمانی جمہوریت کی جڑوں پر وار کرتی ہے، نائب صدر نے نئے بھارت کی تعمیر کے لیے آبادیاتی صلاحیت کا بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہاہے کہ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر بھارت کی پارلیمنٹ اور قانون سازوں کو دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنی چاہیے۔

کرشنا ناگر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کو دلایا پانچواں طلائی تمغہ

ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کرشنا ناگر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ دلا دیا ہے۔ کرشنا ناگر نے اتوار کے روز بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز (ایس ایچ-6) مقاملہ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو من کائی کو ہراکر گولڈ جیتا۔

پیرالمپکس: طلائی سے چوکے نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس، ہندوستان کو دلایا چاندی کا تمغہ

  ہندوستانی بیڈمنٹن پیرا کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل یتی راج ٹوکیو پیرالمپکس کے فائنل مقابلہ میں فرانس کے پیرا کھلاڑی لوکاس مزور سے ہار گئے اور انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

ٹی-20 کرکٹ میں بنگلہ دیشی گیندبازوں کا قہر، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ملی شکست

گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازوں کی بہترین اننگز کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بدھ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ کو7  وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار گیندبازی کے سامنے پوری طرح بے بس ...