ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا سے 1-1سے ڈرا کھیلا
ڈونگھائی سٹی(کوریا) ،19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نوجوان فارورڈ لالریمسیامی کے برابری گول کی مدد سے گزشتہ چمپئن ہندوستان نے پانچویں ایشیائی چمپئنز ٹرافی خواتین ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ رابن میچ میں کوریا سے 1-1سے ڈرا کھیلا۔اب دونوں ٹیمیں اتوار کو فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔اس ڈرا سے ڈفینڈر سنیتا لکڑا کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کل ہونے والے فائنل میں ٹاپ ٹیبل میں رہ کر پہنچے گی۔انہیں ٹورنامنٹ میں کسی ٹیم سے ہار نہیں ملی، انہوں نے جاپان کے خلاف 4-1، چین پر 3-1اور ملائیشیا پر 3-2 سے جیت درج کی۔عالمی درجہ بندی میں نویں مقام پر قابض کوریا نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ لیکن ہندوستان نے چوتھے ہی منٹ میں پہلی پنالٹی کارنر حاصل کر لیا۔لیکن ڈریگ فلکر گرجیت کور کی کوریا گول کیپر نے روک دیا۔حالانکہ ہندوستان نے دائرے میں کوئی بار نقب لگائی لیکن کوریا ڈیفنس کو توڑنا مشکل تھا۔سییول کہ چیون نے ہندوستانی گول کیپر سوتا کو پچھاڑتے ہوئے شاندار ڈریگ فلک سے گول کیا اور 1-0 سے برتری حاصل کی۔تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہو سکا تو چوتھے کوارٹر کے شروع میں ہندوستان نے ایک پنالٹی کارنر گنوا دیا۔کوریا کھلاڑی اسے گول میں تبدیل نہیں کرسکے۔ لالریمسیامی کی مدد سے ہندوستان نے پنالٹی کارنر حاصل کیا۔گرجیت کی فلک گول کیپر کے پیڈ سے رباؤنڈ ہو گئی لیکن لالریمسیامی نے اسے گول میں تبدیل کرکے 1-1 سے برابر حاصل کی۔آخری کوارٹر میں حالانکہ دونوں ٹیمیں برتری بنانے کی کوشش میں تھی۔54 ویں منٹ میں کوریا نے ایک اور پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن گول کیپر نے اسے روک دیا۔