انڈین یونین مسلم لیگ سیاسی امورکمیٹی چیئرمین سید صادق علی شہاب تنگل کا سونیا گاندھی کو مکتوب

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 11:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍اگست (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) کے سیاسی امور کمیٹی چیئرمین و کیرلا ریاستی صدر سید صادق علی شہاب تنگل نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی جی کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ یہ خط اس مشکل وقت میں کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کو دل سے حمایت دینے کیلئے ہے۔ پورا ملک کانگریس لیڈروں اور اس کے اداروں کے خلاف گھناؤنے ہراسانی کو دیکھ رہا ہے جو انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کو حکمران بی جے پی حکومت اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہ ان کے گھٹیا سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ یہ ملک میں ہر جمہوری تحریک کو کچلنے کا حصہ بھی ہے۔ لہذا، اب وقت آگیا ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں کندھے سے کندھا ملا کر ان فاشسٹ تحریکوں کے خلاف لڑیں۔

بی جے پی مسلسل اپوزیشن کو خاموش کرنے اور میڈیا کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ملک کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی میں دھکیل رہے ہیں۔ ہم، انڈین یونین مسلم لیگ، ہمیشہ کی طرح ہندوستان میں جمہوریت کے اقدار کے تحفظ کی اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...