شہریت قانون نوٹیفکیشن پر روک لگانے کی تیاری، سپریم کورٹ میں عرضی داخل

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2020, 12:34 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری (ایس او نیوز/یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف سپریم کورٹ میں سب سے پہلے درخواست دائر کرنے والی انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) نے اسی سے منسلک دومزید عرضیاں جمعرات کو دائر کیں۔ اپنی پہلی درخواست میں آئی یو ایم ایل نے سی اےاے کو لاگو کرنے کو لے کر 10 جنوری کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں دوسری درخواست میں درخواست گذار نے یہ واضح کرنے کو کہا ہے کہ کیا قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) کو پورے ملک میں لاگو کیا جائے گا۔

آئی یو ایم ایل نے یہ بھی جاننا چاہا ہے کہ کیا این آرسی اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) سے متعلق عمل ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے۔ خیال رہے آئی یو ایم ایل نے سب سے پہلے شہریت ترمیمی بل کے پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد ہی اس کے آئینی منظوری کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی دائر کر دی تھی۔ قابل غور ہے کہ سی اےاے کے خلاف تقریباً 60 عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں جن کی سماعت 22 جنوری کو ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...