امریکہ میں بھارتی طلباء کی تعداد میں مسلسل پانچویں سال اضافہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th November 2018, 8:08 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 13 نومبر، (پریس ریلیز/ایس او نیوز) بین الاقوامی تعلیمی ایکسچینج سے متعلق آج جاری اوپن ڈورس رپورٹ  2018  کے مطابق، گزشتہ سال میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبا کی تعداد 5.4 فیصد بڑھکر 196،271 ہو گئی۔ یہ مسلسل پانچواں سال ہے کہ امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  

یو ایس انڈیا ایجوکیشنل فائونڈیشن (یو ایس آئی ای ایف) میں خطاب کرتے ہوئے قونصلر برائے قونصل امور جوزف پومپر نے کہا کہ، ’’گزشتہ 10 سالوں کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو امریکہ جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ اور اسکی وجوہات واضح ہیں: ہندوستانی طلباء بہترین تعلیمی مواقع کی تلاش میں ہیں اور امریکہ یہ مواقع مسلسل فراہم کرتا رہا ہے۔ ‘‘

مسٹر پومپر نے یہ بھی بتایا کہ اچھے تعلیم یافتہ ہندوستانی امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے سفارت خانہ میں لگاتار اپلائی کر رہے ہیں اور ملک بھر میں منعقد ہونے والے امریکی یونیورسٹی میلوں میں بڑی تعداد میں طلبا شریک ہوتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلبا میں ہندوستانی طلبا تقریباً 18 فیصد ہیں، جو صرف چین سے کم ہے۔ امریکہ میں گریجویٹ طلبا کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہندوستان فراہم کرتا ہے اور چوتھے سب سے زیادہ انڈر گریجویٹ طلبا بھی ہندوستان کے ہی ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں زیر تعلیم امریکی طلبا کی تعداد 4,704 ہو گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 12.5 فیصد زیادہ ہے۔ 

یو ایس آئی ای ایف کے ڈائرکٹر آدم گروٹسکی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ امریکی یونیورسٹی کے اُن طلبا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو بیرون ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہندوستان کا انتخاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس آئی ای ایف میں ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ امریکی اور ہندوستانی شہریوں کے درمیان باہمی تعلقات کو ترقی دینے اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لئے طلبا کے ایکسچنج پروگرام بہترین راستوں میں سے ایک ہیں۔  

2017-18 میں، امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں نے مسلسل تیسرے سال ایک ملین سے زیادہ بین الاقوامی طلباء کو تعلیم فراہم کی۔ یہ مسلسل توسیع پچھلے لگاتار 12 برسوں سے جاری ہے

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...