جنرل کلاس کے مسافروں کے لیے 30 نومبر تک 7,296 خصوصی ٹرینوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2024, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستانی ریلوے نے اس سال دیوالی اور چھٹ کے تہوار کے دوران ملک کے مشرقی حصے کی طرف جانے والے عام طبقے کے مسافروں کو باعزت اور محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور انہیں آرام دہ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچنے میں مدد دینا ہے، تاکہ وہ تہوار کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منا سکیں۔

ریلوے کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس سال جنرل کلاس کے مسافروں کیلئے ۷۲۹۶؍ خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ ٹرینیں طلب کے لحاظ سے یکم اکتوبر سے۳۰؍ نومبر کے درمیان چلائی جائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ۲۰۲۳ء میں خصوصی ٹرینوں کی تعداد ۴۵۰۰؍ کے قریب تھی جبکہ ۲۰۱۴ء سے پہلے یہ تعداد تقریباً  ایک ہزار تھی۔ 

ذرائع کے مطابق امسال تہوار کے موسم میں تقریباً ایک کروڑ لوگ روزانہ مشرقی اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ کی طرف سفر کر رہے ہیں جن میں سے۲۲؍سے۲۳؍ لاکھ ریزرو کیٹیگریز میں سفر کر رہے ہیں جبکہ باقی غیر محفوظ عام زمرے کے غریب مسافر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے نے دارالحکومت کے علاقے نئی دہلی، آنند ویہار وغیرہ اسٹیشنوں پر کم از کم ایک ہولڈنگ ایریا بنایا ہے۔ اس میں عام کلاس کے مسافروں کو روکا جاتا ہے۔ ان کے کھانے اور پانی کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچنے اور پھاٹک کھلنے کے بعد ہی انہیں اسٹیشن کے اندر لایا جاتا ہے اور ٹرین کی مسافروں کی گنجائش کے مطابق جتنے مسافر ٹرین میں سوار ہو سکتے ہیں پلیٹ فارم پر لایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ٹرین کے پھاٹک بند کرنے کے بعد ٹرین کو روانہ کیا جاتا ہے اور باقی مسافروں کو دوسری ٹرین میں سوار کرایا جاتا ہے۔ 

یہی نہیں، ریلوے حکام اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ اگر مسافر بیت الخلا میں پائے گئے تو ٹرین کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔ مسافروں کے ٹوائلٹ خالی کرنے کے بعد ہی ٹرین شروع کرنے کا اشارہ دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ دیوالی کے موقع پر جمعرات۳۱؍اکتوبر یعنی آج ریلوے مشرقی ہندوستان کے مختلف مقامات کیلئے ۱۶۴؍ خصوصی ٹرینیں چلائے گا اور اگلے دن جمعہ یکم نومبر کو۱۶۷؍خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید سردی: 37 سال بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے

پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بھاری برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ سرد ہواؤں کا دائرہ بڑھ گیا ہے اور دہلی-این سی آر میں سرد لہر چل رہی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پہاڑوں میں اگلے ایک سے دو دنوں تک برفباری کا سلسلہ اسی طرح ...

ووٹوں کا فیصد ایک ہی رات میں لاکھوں تک کیسے بڑھ سکتا ہے؟ کانگریس کا سوال

مہاراشٹرا کے پونے شہر کی کانگریس پارٹی نے بدھ کی صبح نوی پیٹھ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کے لیے بیلٹ پیپر پر ہی ہونا چاہیے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں شہریوں کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔ کانگریس نے ...

مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

قومی انسانی حقوق کمیشن نے مغربی بنگال کے کولکاتہ میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست کی پولیس سے تفصیلی اطلاعات کے لیے دو ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری بار خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں فتح حاصل کی ...

جھارکھنڈ اسمبلی میں 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ، ’مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے مختص

جھارکھنڈ کی چھٹی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن ریاستی حکومت نے ایک سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا، یہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ہے۔ پیش کردہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ محکمہ خواتین و ...

اے ڈی بی نے ہندوستانی معیشت کے لیے پیش گوئی کم کی، جی ڈی پی شرح ترقی میں کمی کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستانی معیشت کے لیے ایک دھچکا دیتے ہوئے موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے۔ اے ڈی بی نے ملک میں ذاتی سرمایہ کاری اور مکانات کی طلب میں کمی کو وجہ بتاتے ہوئے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی کو گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ مالی سال ...