ریلوے نے مسافروں کو دیا شدید جھٹکا، ٹرینوں کے کرایہ میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 10:16 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،25؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ریلوے کے جاری کردہ بیان کے مطابق مختصر فاصلے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے نے کرایے میں اضافے کے پیچھے یہ دلیل دی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ ٹرینوں میں زیادہ لوگ سوار نہ ہوں! ریلوے کے کرایے میں اضافے کا سب سے زیادہ اثر 30-40 کلومیٹر تک سفر کرنے والے مسافروں پر پڑے گا۔

ریلوے نے کہا ہے کہ کرایوں میں اضافہ کا اثر صرف 3 فیصد ٹرینوں پر ہوگا۔ انڈین ریلوے نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور کچھ ریاستوں میں اس کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں بڑھے ہوئے کرایوں کو ٹرینوں میں بھیڑ کو کم کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ریلوے کے مطابق ’ریلوے کو پہلے ہی ہر مسافر کے سفر پر بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، کیونکہ ٹکٹوں پر بھاری سبسڈی دی جاتی ہے۔‘

ریلوے کے مطابق کرایوں میں اضافہ کا فیصلہ یکساں فاصلے پر چلنے والی میل یا ایکسپریس ٹرینوں کے کرایہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یعنی اب مسافروں کو مختصر سفر کے لئے بھی میل یا ایکسپریس کے مساوی کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ ایسی صورتحال میں اب 30 سے ​​40 کلومیٹر سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انڈین ریلوے کو 22 مارچ 2020 سے ٹرینوں کی آمد و رفت کو روکنا پڑا تھا۔

اس وقت مجموعی طور پر 1250 میل / ایکسپریس، 5350 مضافاتی ٹرین خدمات اور 326 سے زیادہ مسافر ٹرینیں روزانہ چل رہی ہیں اور مختصر فاصلاتی مسافر ٹرینوں کا حصہ کل ٹرینوں کے 3 فیصد سے بھی کم ہے۔ اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں بھیڑ پر قابو پانے کے لئے، کووڈ سے پہلے کے مقابلے میں مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں قدرے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی دیکھ بھال پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...