کل 12 جولائی کو منعقد ہوگا گلوبل آن لائن کمیونٹی کا دلچسپ پروگرام؛ ساحل آن لائن پردیکھ سکیں گے لائیو؛ میگا کوئیز مقابلوں میں ہزاروں روپئے کے انعامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th July 2020, 11:44 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 11/جولائی (ایس اونیوز) کل اتوار 12 جولائی شام 7:30 بجے گلوبل آن لائن کمیونٹی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کو انڈین نوائط فورم آرگنائز کررہا ہے۔ پورا پروگرام آن لائن زوم پر ہوگا اور ساحل آن لائن کے یو ٹیوب چینل پر اس کو لائیو کیا جائے گا۔

آن لائن وڈیو زوم   پرمنعقدہ اس پروگرام میں تعلیم کے مختلف موضوعات پر  خطابات ہوں گےجس میں حال ہی میں پھیل رہی کورونا   وباء    پر بھی سیر حاصل بحث ہوگی اس وباء کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے اس سے بچنے کے طریقوں اور اس بیماری کے   تدارک پر بھی غور کیا جائے گا۔

   بنگلور سے نوجوان اور اُبھرتے ہوئے    تاجر اور معروف مقرر  مسٹر  پی سی مصطفیٰ زوم کے ذریعے اس پروگرام میں جُڑیں گے تو وہیں یو ایس اے (امریکہ) سے  سنئیر نیفرولوجسٹ ڈاکٹر طیب جوکاکو اپنے تجربات کی روشنی میں  میڈیسن، سائنس  اینڈ اسلام پر معلومات فراہم کریں گے۔ کالیکٹ گورنمیٹ میڈیکل کالج کے  پروفیسر ڈاکٹر محمد شان، اسلامک نقطہ نظر سے کورونا وباء پر اپنا مقالہ پیش کریں گے جبکہ کورونا کو لے کر مسلمانوں  کا کیا ایمان ہے، اُس پر اسلامی اسکالر عمران  سیٹھ تفصیلی گفتگو کریں گے۔

پروگرام بے حد دلچسپ اور معلومات سے بھرپور ہوگا۔ بھٹکل سمیت اطراف کے عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ عنوان کے اہمیت کے پیش نظر اس پروگرام میں ضرور شریک ہوجائیں  اور بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔

انڈین نوائط فورم کے جنرل سکریٹری معاذ جوکاکو بنگلورمیں بیٹھ کر پورے پروگرام کی نظامت کریں گے، جبکہ کالی کٹ میں موجود اندین نوائط فورم کے صدر جناب عبدالمجید جوکاکو پروگرام کی صدارت کریں گے۔

پروگرام ہر ایک کےلئے اوپن رہے گا اور دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر اس پروگرام سے لطف اُٹھایا جاسکے  گا۔

پروگرام میں زوم کے ذریعے جُڑنے کے لئے  تفصیلات یہاں ہیں: 

Click Here Directly to Join Zoom Meeting: https://us02web.zoom.us/j/85404952428
Zoom Meeting ID: 854 0495 2428

میگا کوئیز مقابلہ:  شام 7:30 بجے سے 9:30 بجے کے درمیان چلنے والے اس پروگرام میں میگا کوئیز مقابلہ بھی ہوگا جس میں صحیح جوابات دینے والوں کو 25 ہزار روپئے کے انعامات دئے جائیں گے۔

پروگرام کو ساحل آئن لائن کے یو ٹیوب چینل پرلائیو پیش کیا جائےگا جسے دیکھنے کےلئے اس لنک کو کلک کریں:  (اپنے دوست احباب کو بھی یہ لنک فاروارڈ کریں:)

https://youtu.be/L8kpwQpo0wM

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...