گلف سے بھٹکل لوٹنے والوں کے لئے 27اپریل کوہوگا انڈین نوائط فورم کا جاب میلہ؛ فوری فارم بھرکر اپنا نام رجسٹرڈ کرائیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th March 2019, 9:34 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/اپریل (ایس او نیوز) حال ہی میں خلیجی ممالک کی بعض پالیسیوں سے پریشان ہوکرجو لوگ گلف سے بھٹکل واپس لوٹ چکے ہیں اُن کے لئے انڈین نوائط فورم (INF) کی جانب سے  مورخہ 27 اپریل  کو بھٹکل نوائط کالونی ،رابط  ہال میں  جاب میلہ  کا انعقاد کیا گیا  ہے جس میں مختلف میدانوں میں کام کا تجربہ رکھنے والوں کو اُن کی قابلیت کے اعتبار سے الگ الگ کمپنیوں میں ملازمت فراہم کی جائے گی، اسی طرح جو لوگ انڈیا میں  کاروبار شروع کرنا چاہتے ہوں یا سرمایہ کاری کے ذریعے تجارت کرنا چاہتے ہوں، اُن کے لئے بھی  ضروری رہنمائی اور تجارت کے سلسہ میں تمام اُمور کی مکمل جانکاری دی   جائے گی۔ اس بات کی اطلاع   انڈین نوائط فورم کے  جنرل سکریٹری جناب  جوکاکو معاذ نے دی ہے۔

پریس ریلیز جاری  کرتے ہوئے انہوں نے بتایا  کہ گلف کے چھ ممالک میں بعض پالیسوں کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ملازمت سمیت اپنا کاروبار  ختم کرکے واپس بھٹکل لوٹ چکے ہیں،  جن کا آج کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ سینکڑوں لوگ جن کو گلف کا اچھا خاصا تجربہ ہے اور ان میں کئی لوگ کاروبار کرنے میں بھی ماہر ہیں، آج بے روزگار ہوکر پریشان ہیں۔ اُن سبھی کی مشکلات کو دور کرنے اور اُنہیں مناسب روزگار فراہم کرنے کی غرض سے  اس طرح کے میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ملازمت کے متلاشی ہیں اُنہیں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، اسی طرح جو لوگ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں اُن کے لئے  27 اپریل کو  ایک خصوصی ورکشاپ بھی رکھا گیا ہے جس میں کاروباری اور سرمایہ کاری کرنے  والوں کو  مکمل رہنمائی  فراہم کی جائے گی۔

ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ جاب میلہ میں کئی کاونٹرس لگائے جائیں گے اوریہ میلہ بھٹکل کےسبھی عوام کے لئے جو ملازمت  حاصل کرنا چاہتے ہوں،  اوپن رہے گا۔  اس میلہ میں تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، کم سے کم پڑھے لکھے  لوگ اور زیادہ سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ بھی اس میلہ میں شریک ہوکر سنہرے موقع کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

جاب میلہ میں شریک ہونے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے اُمیدوار اپنا نام رجسٹرڈ کراسکتے ہیں ۔

https://goo.gl/forms/nEuG3feZbbtHiIow2

اگرکوئی اُمیدوار  آن لائن فارم بھرنے سے قاصر ہیں تو وہ  مجلس اصلاح و تنظیم دفتر یا رابطہ آفس پہنچ کر بھی وہاں پر رکھا ہوا فارم بھر کر اپنا نام رجسٹرڈ کراسکتا ہے۔ اُمیدوار ساحل آن لائن دفتر (نزد نور مسجد، بھٹکل)،  نقش نوائط آفس (چوک بازار، بھٹکل)، بھٹکلیس آفس (نوائط کالونی، بھٹکل) اور جامعہ اسلامیہ (جامعہ آباد، بھٹکل) پہنچ کر بھی اپنا نام رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔

نام رجسٹرڈ کرنے کے بعد اُمیدواروں کو منتظمین کی طرف سے پروگرام کے  ایک ہفتہ پہلے  آگاہ کیا جائے گا، جس کے بعد اُمیدوار میلہ میں شریک ہوسکے گا۔ میلہ میں شریک ہونے والوں کے لئے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اپنی تمام تر تفصیلات( بائیوڈاٹا)  کے چار، پانچ سیٹ اور چار پانچ پاسپورٹ سائر فوٹوز بھی لے کر آئیں۔جن لوگوں کے پاس اپنا بائیوڈاٹا  نہیں ہے یا بنوانے سے قاصر ہیں، اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ  27 اپریل کو رابطہ ہال میں قائم  ہیلپ ڈیسک سے  رجوع ہوسکتے ہیں۔

معاذ جوکاکو نے بتایا کہ  جاب میلہ اور ورکشاپ کے انعقاد  کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو غیرسرکاری ملازمت سے جوڑنا ہے اور بھٹکل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بغیر کسی  اعلیٰ تعلیمی قابلیت  کے باوجود بھی  ہر ایک کے لئے ممکنہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی پوری پوری کوشش کرنا ہے۔

خیال رہے کہ انڈین نوائط فورم بیرون بھٹکل( مگر اندرون ہند) کی آٹھ  جماعتوں پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے جس کا قیام گذشتہ سال عمل میں آیا تھا۔ جاب میلہ یا ورکشاپ کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئے فورم کے صدر جناب جوکاکو عبدالمجید، نائب صدر ایس ایم ارشد، کنوینرآفتاب حُسین کولا یا دیگر ذمہ دارن سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...