انڈین نوائط فورم کی طرف سے 27اپریل کو ہوگا’روزگار میلہ اور ورکشاپ‘ کا انعقاد 

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th April 2019, 8:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26/اپریل (ایس اونیوز) نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو کم کرنے کے ایک اقدام کے طور پر انڈین نوائط فورم کی طرف سے 27اپریل سنیچرکے روز نوائط کالونی میں واقع’خوشحال‘ہال بھٹکل میں شاندار ’روزگار میلہ ورکشاپ‘ منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں بھٹکل تعلقہ اور اطراف کے مقامات سے روزگار کے متلاشی افراد حصہ لیں گے۔

    رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈین نوائط فورم کے صدر جناب عبدالمجید جوکاکو نے بتایا کہ مختلف مقامات پرقائم بھٹکل کی مسلم جماعتوں کوآپس میں جوڑنا، عام لوگوں کی معاشی بہتری کے لئے کوشش کرنا،سماجی،اخلاقی اور مذہبی پروگرام منعقدکرنا،آپسی روابط کو بہتر کرنا، وطن سے محبت اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا وغیرہ فورم کا بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورم کی طرف سے سب سے پہلا پروگرام روزگار سے خالی ہاتھوں کو محنت کرنے کا موقع فراہم کرنے کی نیت سے کیاجانے والا یہ روزگار میلہ ہے اور اس موقع سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ 

روزگار میلہ کے کنوینر آفتاب کولا نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ میں بہت سے قابل اور باصلاحیت افراد موجود ہیں، لیکن انہیں روزگار کا صحیح موقع نہیں مل رہا ہے، جس سے ان کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ ایسے افراد کے لئے انڈین نوائط فورم کی طرف سے روزگار پانے کا موقع پہلی بار فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں بیرونی ممالک سے بھی بہت سارے لوگ اپنی ملازمتیں اور کاروبار گنواکر وطن واپس لوٹے ہیں۔ ان کے لئے مناسب روزگار کی شدید ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اس روزگار میلہ کے موقع پریہاں کے حالات سے مطابقت رکھنے والی تجارت اور کاروبار شروع کرنے کے تعلق سے بھی بھرپور رہنمائی کی جائے گی۔جن کے پاس روزگار فراہم کرنے کے مواقع ہیں ایسے کاروباری اداروں کے ذمہ داران خود اس میلے میں شریک ہونگے اور اپنی ضرورت کے مطابق مناسب افراد کو منتخب کریں گے۔جناب آفتاب کولا نے بتایا کہ اب تک کالج کے کیمپس میں جو روزگار میلوں کا انعقا د ہوتا آیا ہے، اسی کو وسعت دیتے ہوئے ہم نے اسے عوامی سطح پر لانے کی کوشش کی ہے، جس کی وجہ سے ہر طبقے کے افراد کو روزگار ملنے کے امکانات پید ا ہوجائیں گے۔ 

جناب نعمان پٹیل نے روزگار میلے میں جن کمپنیوں کی شرکت کے امکانات ہیں ان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لائف اسٹائل گروپ، اسٹار سوپر مارکیٹ، نیلگریس، محتشم، کوسکی، سوپر باول، چائے پوائنٹ، گرانڈ ماڈرن سوپر مارکیٹ، کیفے امین، ایم اے رشید، ہورائزن سیانٹری، مارکیٹ 99، شاپ اِن، شاہبندری، ماب اینڈ سنس، بدر لُنگیز، ایم 2ایچ انفوٹیک، ایچ آر کیاٹلائزر، آئی این ایس، ایچ آر کنسل ٹینسی وغیرہ کے علاوہ اسپتالوں اور فارمیسی کے نمائندے بھی اس میلے میں شریک ہونگے۔

فورم کے ذمہ داران نے بتایا کہ ریاست میں کھیتی باڑی اور باغبانی پر انحصار کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایسے افراد کی رہنمائی کے لئے اس میلے میں کھیتی باڑی اور زراعت کے ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں جواس شعبے میں کم سے کم رقم لگا کرماہانہ دس ہزار روپے تک کمانے کے گُر بتلائیں گے۔اس لئے کھیتی باڑی کا پیشہ اپنانے یا اس میں دلچسپی رکھنے والے بھی اس روزگار میلے میں شریک ہوکر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اب تک 350سے زیادہ روزگار کے متلاشی افراد نے میلے اور ورکشاپ میں شرکت کے لئے اپنے نام رجسٹر کروائے ہیں۔میلے کے دن صبح میں موقع پر ہی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب رہے گی۔

اس میلے کا افتتاح 27اپریل کی صبح 10بجے مہمان خصوصی ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کے ہاتھوں ہوگا اوراس موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر کے جوائنٹ ڈائریکٹر پی ناگیش مہمان اعزازی کے طور پر موجود رہیں گے۔

انڈین نوائط فورم کے ذمہ داران نے خواہش ظاہر کی ہے کہ بھٹکل تعلقہ اور اطراف میں موجود روزگار کے متلاشی افراد صبح 10بجے سے شام 6بجے تک چلنے والے اس روزگارمیلہ اور ورکشا پ سے بھرپورسے استفادہ کریں اور اس سنہرے موقع کوہاتھ سے جانے نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔