بھٹکل میں انڈین نوائط فورم کی طرف سے ڈیالیسس سینٹر؛ اپریل کے پہلے ہفتہ میں افتتاح ہونے کی توقع؛ مریض پہلی فرصت میں نام رجسٹر کرائیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th March 2021, 9:41 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7 مارچ (ایس او نیوز)انڈین نوائط فورم (آئی این ایف)  نے  بھٹکل کے  گردہ کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے  بڑی راحت پہنچاتے ہوئے ڈیالیسس سینٹر قائم کرنے  کا اعلان کیا ہے، جس کا افتتاح اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہونے کی توقع ہے۔

  انڈین نوائط فورم کے جنرل سکریٹری معاذ جوکاکو  نے آج اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  بتایا کہ  بھٹکل میں ڈیالیسس کے کافی مریض پائے جاتے ہیں جو بھٹکل میں  سہولت نہ ہونے کی بناء پر کنداپور ، اُڈپی اور منی پال وغیرہ اسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں،  گردہ کے مرض میں مبتلا ان مریضوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے آئی این ایف  بھٹکل اور اطراف کے مریضوں کے لئے  بھٹکل ویلفئیر اسپتال کامپلیکس میں ہی ایک   ڈیالیسس سینٹر قائم کررہا ہے جس کو چلانے کے لئے  بھٹکل ویلفئیر اسپتال سمیت   کیرالہ  کے ایک  سماجی ادارہ  تھنل   کا بھی تعاون حاصل ہے۔ معاذ نے بتایا کہ  چار ڈیالسس مشینوں سے شروعات کی جائے گی،  پھر اس میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے  نو مشینیں لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ اگر مریضوں  کی تعداد مزید زیادہ پائی جاتی ہے تو آئندہ چل کر اس میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے  ڈیالسس کے مریضوں سے درخواست کی کہ اگر وہ یہاں ڈیالسس کرانا چاہتے ہیں تو   پہلی فرصت میں اپنا نام ویلفئیر اسپتال میں رجسٹرڈ کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی این ایف کی طرف سے جو ڈیالسس سینٹر قائم کیا جارہا ہے وہ  صرف عوامی خدمت کے لئے قائم کیا جارہا ہے اوراس سے منافع حاصل کرنا مقصود نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ  معقول فیس ہوگی جوصرف  سینٹر چلانے کے اخراجات کے  طور پر لی جائے گی۔

ڈیالسس سینٹر میں اپنا سلوڈ  بُک کرنا ہے  تو مریضوں  کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویلفئیر اسپتال کے  ریسپشن نمبر 9019330977 پر فون کرکے اپنا نام  ڈیالسسس کے لئے درج کرائیں۔ 

خیال رہے کہ ہندوستان کے  آٹھ شہروں میں قائم بھٹکل کی مختلف جماعتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم  انڈین نوائط فورم کا قیام 2018 میں  ہوا تھا جس کے تحت 2019  میں  کامیاب  روزگار میلہ منعقد ہوا تھا جس کے ذریعے سینکڑوں لوگوں  نے ملازمت حاصل کی تھی۔ فورم نے کورونا لاک ڈاون کے دوران بھی قوم و ملت کے لئے کافی خدمات انجام دی تھی جبکہ فورم    ہیلتھ کیئیر اور میڈیکل کئیر سمیت تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں تعاون فراہم کرتا ہے،  فورم بالخصوص غریب او رنادار لوگوں کی ہرممکن  مدد بھی کرتا ہے۔

آج کی پریس کانفرنس میں  جنرل سکریٹری معاذ جوکاکو کے ساتھ ساتھ سکریٹری سیفان شینگیری،  انتظامیہ اراکین امتیاز دامدا،  ہاشم محتشم،  حارث  شابندری،    غفران لنکا اور طلحہ اکرمی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...