انڈین نوائط فورم کی جانب سے لوگو ڈیزائن کرنے کا مقابلہ؛ بہترین ڈیزائن کرنے پر دس ہزار روپئے کے انعامات کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th January 2020, 2:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/جنوری (ایس او نیوز)  بیرون بھٹکل میں قائم بھٹکل کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) نے  اپنے ادارہ کے لئے خوبصورت لوگو (LOGO) ڈیزائن  کرنے کا مقابلہ منعقد کیا ہے اور سب سے خوبصورت اور بہترین لوگو ڈیزائن کرنے پر دس ہزار روپئے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

لوگو ڈیزائن کرنے کے اس مقابلے میں  کوئی بھی ممبر حصہ لے سکتا ہے، مرد اور خواتین کے ساتھ ساتھ مقابلے میں شریک ہونے کے لئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔البتہ  لوگو ڈیزائن کرتے وقت  اس بات کو ذہن نشین کرنا ہوگا کہ  وہ پہلے نوائط فورم کے تعلق سے  جان لیں  کہ یہ کیا ادارہ ہے اور اس کی کیا سرگرمیاں ہیں۔ لوگو ڈیزائن کرنے کے لئے  اس بات کو بھی ذہن نشین کرنے کے لئے کہا گیا ہے کہ  لوگو پر مختصر پیغام ہو، آٹھ بھٹکلی جماعتوں پر مشتمل  ہونے کا اشارہ ہو، ادارہ کاحدف  اور مقصد  بھی  واضح ہوجائے اور یکجہتی،  اتحاد، انسانیت، سالمیت وغیرہ کی بھی نشاندہی ہوسکے۔ ایک شخص زیادہ سے زیادہ دو لوگو ڈیزائن کرکے روانہ کرسکتا ہے۔

اپنے  ڈیزائن کردہ لوگو وہاٹس ایپ نمبر  9886180601 پر روانہ کرسکتے ہیں۔ لوگو روانہ کرنے کی آخری تاریخ 7/فروری 2020 بروز جمعہ ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے   بھی  9886180601 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  مقابلہ میں شریک تمام  لوگوں کو سرٹی فیکٹ سے نوازا جائے گا۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - اننت کمار ہیگڑے کا بیرون ملک سفر؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔