آندھرا پردیش میں شدید بارش ؛ بحریہ نے بچائی 22 افراد کی جان

Source: S.O. News Service | Published on 3rd September 2024, 7:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 3/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹرا اور گجرات کے  بعد اب آندھرا پردیش میں زوردار  بارش کے بعد ریاست کے کئی  علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے،جس کو دیکھتے ہوئے  ہندوستانی بحریہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔  میڈیا رپورٹوں کے مطابق  ریاست میں  ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹرز (اے ایل ایچ) تعینات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، بحریہ کی مدد سے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے 22 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آندھرا پردیش میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے مقامی انتظامیہ سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر ہندوستانی بحریہ کے طیارے، فلڈ ریلیف ٹیم (ایف آر ٹی) اور مشرقی بحریہ کمان کی غوطہ خوری ٹیموں کو وشاکھاپٹنم میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ بحریہ کے ذرائع  کے حوالے سے ہوئے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے مجموعی طور پر چار ہیلی کاپٹر اور ایک ڈورنیئر طیارہ تعینات کیا گیا ہے۔ بحریہ نے یہاں دو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اور دو چیتک ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں۔ اور پھنسے ہوئے افراد کو خطرناک صورتحال سے نکالنے کی کاروائی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لیے فضا سے ہی  1000 کلو سے زیادہ خوراک نیچے گرایا گیا ہے۔

 بحریہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ  آندھرا پردیش میں 10 ایف آر ٹی کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ بچاؤ کی کوششوں کو بڑھایا جا سکے۔ امدادی ٹیموں کے ساتھ اضافی بحری ٹاسک فورسز اور متعلقہ آلات کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہاں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لیے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کا استعمال کیا گیا تھا۔ وائناڈ میں راحت اور بچاؤ کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے، کوسٹ گارڈ ایئر انکلیو، کالی کٹ سے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) کو بچاؤ کارروائیوں میں بہتر فضائی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تعینات کیا گیا تھا۔ اب آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں ہوائی راستے سے امدادی سامان گرانے کے لیے بھی ہیلی کاپٹروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...