ہندوستانی قوم کبھی بھی ظلم اور تشدد کی حمایت نہیں کر سکتی: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 1:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ٹوئٹر ’دھروہر‘ (وراثت) سلسلہ کی تازہ ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا، ’’سوراج اور قوم پرستی کا براہ راست تعلق عدم تشدد سے ہے۔ ہندوستانی قوم کبھی بھی ظلم، تشدد اور مذہبی فرقہ واریت کی حمایت نہیں کر سکتی۔‘‘ راہل گاندھی نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے اس میں بال گنگا دھر تلک کی ’ہوم رول لیگ‘ اور اس کے بعد کی جدوجہد کا ذکر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں جنگ آزادی کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ 1906 سے کانگریس کی کانفرنس سے شروع ہوئی آزادی کی لہر 1916 آتے آتے پورے ملک پر اثر انداز ہو چکی تھی۔ اس لہر کی قائد بال گنگا دھر تلک بنے اور نعرہ دیا سوراج ہمارا پیدائشی حق ہے اور میں اسے لے کر رہوں گا۔

1916 میں ایک طرف بال گنگا دھر تلک نے ہوم رول لیگ کا قیام کیا تو دوسری طرف اینی بیسنٹ نے۔ یہ سال ہندوستان میں ہوم رول کے لئے اہم قدم کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔ ہوم رول یوں تو جارحانہ تھا لیکن اس میں تشدد کا کوئی مقام نہیں تھا۔ ہوم رول لیگ کا بعد میں کانگریس میں انضمام ہو گیا اور دونوں یکجا ہو کر آزادی کی راہ پر چل پڑے۔ اس سے انگریزوں کو پیغام گیا کہ اگر ملک کے عوام اٹھ کھڑے ہوں تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد، تاریخ اور قوم کی تعمیر میں کردار کے حوالہ سے دھروہر نامی ویڈیو سیریز کا آغاز کیا ہے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم آزادی کے موقع پر اس ویڈیو سیریز کو شروع کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ کانگریس کی دھروہر، دیش کی دھروہر۔

کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا اور پارٹی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ روہن گپتا کے جاری کردہ بیان کے مطابق، آزادی کے لئے اپنی جدوجہد، کانگریس کی طرف سے تاریخ اور آزادی کے 70 سالوں میں ہی ہندوستان کو ایک عظیم طاقت بنانے میں اپنے تعاون کو بیان کرنے کے حولہ سے ویڈیو سیریز کی شروعات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس سیریز میں کانگریس کے 135 سال کی تاریخ اور میراث کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔ واضح رہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کا قیام 1885 میں ہوا تھا اور اس کی قیادت میں آزادی کی جنگ لڑی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...