ہندوستانی معیشت رواں سال 10.5 فیصد کی بڑی گراوٹ کی طرف گامزن

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 11:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریٹنگ ایجنسی فِچ نے امکانات ظاہر کیے ہیں کہ رواں مالی سال یعنی 2020-21 میں ہندوستانی معیشت میں 10.5 فیصد کی کمی واقع ہو سکتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 10.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا بحران کے دوران ملک کی جون سہ ماہی کی جی ڈی پی میں 23.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ہندوستان کی جدید تاریخ میں یہ کسی سہ ماہی کی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ مارچ میں عائد سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو اس زبردست گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ فیچ نے کہا، ’’معیشت کے دوبارہ کھلنے کے بعد اکتوبر سے دسمبر کی تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں بہتری آنی چاہیے، لیکن اس بات کے آثار ہیں کہ بہتری کی رفتار سست اور ناہموار ہوگی۔‘‘

غورطلب ہے کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 23.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے پیش نظر ماہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ معیشت کے لئے دوسرا ریلیف پیکیج جاری کیا جانا چاہیے۔ حکومت ایک اور بڑا امدادی پیکیج لاسکتی ہے لیکن یہ غالباً اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ کورونا ویکسین مارکیٹ میں نہیں آتی۔

پہلی سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی 26.90 لاکھ کروڑ روپے کی رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 35.35 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح سے اس میں 23.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اس عرصے کے دوران جی ڈی پی میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...