ابو ظہبی میں مقیم ہندوستانی جوڑے کی لاش برآمد

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2020, 11:37 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

ابو ظہبی،27؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ابو ظہبی میں ایک ہندوستانی جوڑے کو ان کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ جوڑے کا تعلق ریاست کیرالہ سے تھا اور وہ دونوں گزشتہ 18 سالوں سے ابوظہبی میں مقیم تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے نام جناردھنن پیٹیری اور منیجا تھا۔ ان کا اکلوتہ بیٹا بنگلورو میں کام کرتا ہے۔ موت کے وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکتا ہے اور پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق 57 سالہ پیٹیری ایک ٹریول ایجنسی میں کام کرتا تھا جبکہ اس کی 52 سالہ بیوی مینیجا ایک آڈٹ فرم میں کام کرتی تھی۔ ان کے دفاتر میں ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر ساتھیوں کے مطابق دونوں میاں بیوی معمول کے مطابق زندگی بسر کر رہے تھے۔ تاہم شوہر پیٹیری کی گزشتہ دنوں نوکری چلی گئی تھی۔

ان کے ساتھ کام کرنے والے ایک ساتھی کا کہنا تھا کہ "وہ دونوں خاموش طبع اور پرسکون لوگ تھے، مجھے یاد نہیں پڑتا کہ ان کا کبھی کسی دوسرے ساتھی کے ساتھ جھگڑا ہوا ہو۔ پیٹٰیری کی گزشتہ دنوں نوکری چلی گئی تھی اور انہوں نے اپنی کار بھی بیچ دی تھی”۔ ان کے کولیگ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موت غیر متوقع ہے، اس خبر سے تمام دوست اور کولیگ سکتے میں ہیں۔ جاں بحق ہونے والے جوڑے کا ایک ہی بیٹا ہے جس نے ابوظہبی سے تعلیم حاصل کی اور جو اس وقت ہندوستان کے شہر بنگلورو میں نوکری کرتا ہے۔

جناردھنن پیٹیری اور منیجا کے دوست نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے جوڑے کے بیٹے نے مجھے فون پر بتایا کہ اس کے والدین گزشتہ چار دنوں سے اس کے فون کا جواب نہیں دے رہے، جس پر میں جہاں وہ رہائش پذیر تھے اس عمارت میں گیا۔ مجھے اس عمارت کے چوکیدار نے بتایا کہ میں نے ان لوگوں کو گزشتہ کچھ دنوں سے نہیں دیکھا۔ تاہم جمعرات کی رات پولیس نے انہیں ان کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا۔ ایک سماجی کارکن ان کی میتیں ہندوستان واپس بھیجنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آر جے ڈی رہنما شیام رجک کو ملی ترقی، پارٹی نے بنایا قومی جنرل سکریٹری 

بہار حکومت میں سابق وزیر اور آر جے ڈی رہنما شیام رجک کو پارٹی نے ترقی دی ہے۔ شیام رجک جنہیں حال ہی میں آر جے ڈی ریاست کا نائب صدر بنایا گیا تھا ان کو آر جے ڈی ہائی کمان نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے پر نامزد کیا ہے۔

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر سپریم کورٹ کا پھر مداخلت سے انکار؛کہا؛ یہ پولیس کے دائرہ اختیار کا معاملہ ہے

26 جنوری کو ہونے والی کسانوں کی  ٹریکٹر ریلی سے متعلق دہلی پولیس کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر کہا  کہ دہلی پولیس کو ریلی سے متعلق فیصلہ لینے کا اختیار ہے۔ سولیسٹر جنرل  نے جب بحث کا آغاز کیا اور 25 جنوری کو کیس کی سماعت کرنے کو کہا تو  چیف جسٹس نے سولیسٹر جنرل کو بتایا ...

دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں سردی اور کہرے سے کسی طرح کی راحت کی امید نہیں 

دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان سردی کی زدمیں ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے لوگوں کو کبھی کہرا اور سرد ی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لیکن اگر محکمہ موسمیات پر بھروسہ کریں تو یہ حالات 22 جنوری تک برقرار رہیں گے۔

روس کی اسرائیل کو شام میں تعاون کی پیش کش، امریکا سے نہ الجھنے کی یقین دہانی

روس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اگر اپنی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ محسوس کرے تو اس کے بارے میں ماسکو کو معلومات فراہم کرے۔ روس شام میں اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے اہداف سے خود نمٹنے کی کوشش کرے گا۔