کہانی کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی : 12کروڑ ہوئے بیروزگار، مگر 100 بڑے ارب پتی کی دولت میں 35 فیصد کا اضافہ؟

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سال گزشتہ ہلاکت خیز لاک ڈاؤن کے دوران گرچہ 12کروڑ لوگوں کاروزگار ختم ہوگیا ہو، لیکن طرفۂ تماشاکہہ لیں کہ ملک کے 100 سب سے امیر لوگوں کی دولت میں 35فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رقم کے تناظر میں دیکھاجائے ،تو اس میں 13 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک غیر سرکاری تنظیم آکسوفیم (Oxfam) کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ اس کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے پچھلے سال 12کروڑ سے زیادہ لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ’دی ان اکولٹی ‘نامی اس رپورٹ کے مطابق اس وبا نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں غربت میں اضافہ کیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے ایک ہزار ارب پتی افراد کی حالت محض نو مہینوں میں ہی مستحکم ہوگئی ، لیکن غریبوں کو لاک ڈاؤن کی مار سے افاقہ ہونے اور مستحکم پوزیشن میں آنے میں ایک دہائی سے زیادہ وقت درکار ہوگا ۔

خیال رہے کہ آکس فیم ’داؤس کانفرنس‘سے پہلے اپنی رپورٹ جاری کرتا ہے ۔ہندوستان کے نہایت ہی امیر ترین تاجر مکیش امبانی ہی نہیں ، کمار منگلم برلا ، گوتم اڈانی ، عظیم پریم جی ، سنیل متل ، شیو ناڈر اور لکشمی متل جیسے صنعتکاروں کی دولت بھی اس عرصے کے دوران تیزی سے بڑھی ہے۔ مارچ 2020 سے اب تک ملک کے سب سے بڑے 100 ارب پتی افراد کی دولت میں تقریباً 13 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ رقم ملک کے دفاعی بجٹ سے چار گنا زیادہ ہے۔ اس وبا کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے 1 گھنٹے میں جتنا پیسہ کمایا ہے ، اتنا پیسہ کمانے میں غیر ہنر مند مزدور کو10 ہزار سال لگیں گے۔ مارچ 2020 میں مکیش امبانی کے پاس 2.7 لاکھ کروڑ روپے کا اثاثہ تھا، اکتوبر کے شروع میں یہ اثاثہ دگنا ہوکر 5.7 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا۔ 6 ماہ میں ا کی دولت میں تین لاکھ کروڑ کا اضافہ ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...