شوپیاں انکاؤنٹر: عام شہریوں کی ہلاکت معاملہ میں فوجی جوان قصورور قرار، کارروائی کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 1:59 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے شوپیاں میں 18 جولائی کو متنازعہ انکاؤنٹر کیس میں ملوث فوجیوں کو مجرم قرار دیا ہے۔ فوج نے کہا ہے کہ ملزم فوجیوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ اس مقابلے میں تین ملی ٹینٹوں کے مارے جانے کا دعوی کیا گیا تھا۔ دوسری جانب، مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے الزام لگایا تھا کہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے تین افراد چچازاد بھائی تھے اور شوپیاں میں مزدور کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

فوج کی جانب سے کورٹ آف انکوائری سے معلوم چلا ہے کہ فوجیوں نے ’آرمڈ فورسز ایکٹ’ کے تحت دیئے گئے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ دفاعی ترجمان نے کہا، ’'آپریشن امشی پورہ کے حوالے سے فوج کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کا اختتام ہو گیا ہے۔ تحقیقات کی بنیاد پر بادی النظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ انکاؤنٹر میں ’اے ایف ایس پی اے 1990‘ (افسپا)کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا اور سپریم کورٹ کے ذریعہ دی گئی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا۔‘‘

واقعے کے بارے میں شکایت موصول ہونے کے بعد آرمی ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا اور ان لوگوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا جو بادی النظر ہی قصوروار پائے گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے تین افراد امتیاز احمد، ابرار احمد اور محمد اِبرار تھے، جو راجوری میں رہتے تھے۔ بیان کے مطابق، ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ان تینوں کے ملی ٹیسی یا متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’تینوں مقتول نوجوانوں کے کنبے ان کی بے گناہی کا دعوی کرتے رہے ہیں۔ آرمی کی تادیبی کارروائی سے ثابت ہوتا ہے کہ آرمی بھی متاثرہ کنبوں کے موقف سے متفق ہے۔ کارروائی کا عمل شفاف ہونا چاہئے تاکہ قصورواروں کو قانون کے مطابق پوری سزا مل سکے۔’‘

واضح رہے کہ تصادم کے بعد ان تینوں نوجوانوں کی تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ خاندان نے ان تینوں کی شناخت تین چچازاد بھائیوں کے طور پر کی تھی جو ضلع شوپیاں کے چوگام گاؤں میں اپنے کرائے کے مکان سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ لواحقین کے مطابق ، 17 سالہ ابرار، 25 سالہ امتیاز اور 20 سالہ اِبرار مزدور تھے اور کام کے سلسلہ میں شوپیاں گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...