ہندوستان نے مسلسل نویں سیریز جیتی، عالمی ریکارڈ کی برابری کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th December 2017, 12:42 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 7؍دسمبر(ایجنسی)سری لنکا نے دھننجے ڈيسلوا (119 ریٹائرڈ ہرٹ) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ہندوستان کے خلاف دوسرا اور آخری کرکٹ ٹسٹ بدھ کو یہاں ڈرا کرا لیا جبکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جیتنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی۔ ہندوستان نے تین میچوں کی یہ سیریز ایک۔صفر سے اپنے نام کی۔ کولکتہ میں پہلا اور دہلی میں تیسرا ٹیسٹ ڈرا رہا ہے جبکہ ہندوستان نے ناگپور میں دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 239 رنز سے جیتا تھا۔ ہندوستان نے اس کے ساتھ ہی مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جیت لی اور آسٹریلیا کے 2005 سے 2008 تک مسلسل نو یں سیریز جیتنے کے عالمی ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔ ہندوستان کا یہ سفر ۲۰۱۵ میں سری لنکا کو اسی کی سرزمین پر دو۔ایک سے شکست دینے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ ہندوستان نے اس کے بعد جنوبی افریقہ کو تین۔صفر، ویسٹ انڈیز کو دو۔صفر نیوزی لینڈ کو تین ۔صفر ، انگلینڈ کو چار۔صفر ، بنگلہ دیش کو ایک ۔صفر ، آسٹریلیا کو دو۔ایک اور سری لنکا کو تین ۔صفر سے شکست دی۔ہندوستان نے اپنی موجودہ سیریز میں ایک ۔صفر سے جیت حاصل کی۔ ہندوستان کے پاس اب جنوری سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے چیلنجنگ دورہ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع رہے گا۔

ہندوستان نے سری لنکا کے سامنے جیت کے لئے 410 رن کا ہدف رکھا تھا۔ سری لنکا نے کل کے تین وکٹ پر 31 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اورڈي سلوا کی قابل تعریف اننگز کی بدولت ٹیم نے میچ کو ڈرا کرا یا۔ سری لنکا نے میچ کے ڈرا پر ختم ہونے تک 103 اوور میں پانچ وکٹ پر 299 رن بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ڈيسلوا نے عمدہ کرکٹ کھیلتے ہوئے 119 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ حالانکہ اس کے بعد كریمپ کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا. لیکن اس وقت تک وہ اپنی ٹیم کو محفوظ پوزیشن میں پہنچا چکے تھے۔ ڈيسلوا نے 219 گیندوں پر ناٹ آوٹ 119 رن میں 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان دنیش چنڈیمل (36) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 112 رنز کی اہم شراکت کی۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے روشن سلوا نے ناٹ آؤٹ 77 اور نروشن ڈكلویلا نے ناٹ آؤٹ 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کی ناٹ آوٹ شراکت میں 27 اوور میں 94 رن جوڑے۔

کل سری لنکا کے تین وکٹ جلد حاصل کرنے والے ہندوستانی گیند بازوں کو آخری دن مایوسی ہاتھ لگی اور پورے دن میں وہ صرف دو وکٹ ہی حاصل کرسکے ۔ناٹ آؤٹ بلے باز اینجلو میتھیوز (ایک) کو لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے آؤٹ کیا جبکہ چنڈیمل (36) کو اشون نے بولڈ کیا۔ ہندوستان نے چائے کے وقفہ سے ٹھیک پہلے 81 ویں اوور میں دوسری نئی گیند لی لیکن اس کا سری لنکائی بلے بازوں روشن سلوا اور نروشن ڈكویلا پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ اپنا ڈیبو میچ کھیل رہے روشن سلوا نے جو پہلی اننگز میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے تھے ، دوسری اننگز میں نصف سنچری مکمل کی۔ وہ ڈیبو میچ میں صفر اور نصف سنچری بنانے والے چوتھے کھلاڑی بنے۔سری لنکا نے صبح تین وکٹ پر 31 رن سے آگے کھیلتے ہوئے لنچ تک اپنا اسکور چار وکٹ پر 119 رنز، چائے کے وقفہ تک پانچ وکٹ پر 226 رن اور میچ ختم ہونے تک پانچ وکٹ پر 299 رن پر پہنچایا۔ اس ڈرا میچ کے ساتھ ہندوستان کی فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر گزشتہ 30 سال کی ناقابل تسخیر مہم برقرار رہی۔ ڈرا ہونے والے اس ٹیسٹ میچ کو آلودگی کے سبب سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ماسک پہن کر میدان پر کھیلنے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہندوستان نے صبح کے سیشن میں میتھیوز کو جڈیجہ نے جلد ہی اپنا شکار بناکر انہیں اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ کرا یا۔سری لنکا کا چوتھا وکٹ 35 کے اسکور پر گرا۔ اگرچہ بعد میں پتہ لگا کہ یہ گیند نو بال تھی جسے امپائر نہیں دیکھ پائے۔ ۴۴ویں اوور میں جب جڈیجہ نے چوتھی گیند پر چنڈیمل کو بولڈ کیا لیکن امپائر نے نو بال چیک کی اور گیند نو بال نکلی۔ اس وقت سری لنکا کا اسکور 13 رن اور چنڈیمل کا اسکور 24 رنز تھا۔ لنچ کے بعد اشون نے چنڈیمل کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔چنڈیمل نے 90 گیندوں پر 36 رن میں دو چوکے لگائے۔ سری لنکا کا پانچواں وکٹ 147 کے اسکور پر گرا۔ اس وقت ہندوستان کو جیت کی امید نظر آنے لگی تھی لیکن ڈيسلوا کی بہترین اننگز نے ہندوستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ڈي سلوا نے اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی جس کی ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے بھی تعریف کی۔

گزشتہ 10 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سری لنکائی بلے باز نے باہری ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سنچری بنائی ہے۔ اس سے پہلے 2007 میں کمار سنگاکارا نے ہوبارٹ میں 192 رن بنائے تھے۔ ڈيسلوا نے اشون کو ان کی ہی گیند پر ایک موقع دیا تھا لیکن گیند ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی۔ اس وقت ڈيسلوا کا اسکور 110 رنز اور سری لنکا کا اسکور 175 رنز تھا۔نئی گیند کا وقت نزدیک آتے دیکھ گیند بازوں کو آرام دینے کے لیے مرلی وجے نے 75 واں اور کپتان وراٹ نے 76 واں اوور بھی کیا۔ جب ٹیم کا اسکور 205 رنز تھا تب ڈيسلوا كریمپ کی وجہ سےمیدان سے باہر چلے گئے۔ ہندوستان نے 81 ویں اوور میں دوسری نئی گیند لی۔ چائے کے وقفہ کے وقت سری لنکا 226 رنز بنا چکا تھا اور روشن 38 اور ڈكویلا 11 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دونوں نے آخری سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا اور سری لنکا کوعزت افزا ڈرا دلایا۔ روشن سلوا نے 154 گیندوں پر ناٹ آوٹ 74 رن میں 11 چوکے لگائے جبکہ ڈكویلا نے 72 گیندوں پر ناٹ آوٹ 44 رن میں چھ چوکے لگائے۔ میچ میں سری لنکا کا آخری اسکور پانچ وکٹ پر 299 رنز رہا۔ ہندوستانی گیند بازوں میں جڈیجہ 38 اوور میں 81 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب رہے۔ محمد سمیع کو 15 اوور میں 50 رن پر ایک وکٹ اور اشون کو 35 اوور میں 126 رن پر ایک وکٹ ملا۔

انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف بدھ کو یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں ڈرا ہوئے تیسرے میچ میں مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز بھی بن گئے ہیں۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر سی کے کھنہ نے وراٹ کو سیریز جیتنے پر فاتح ٹرافی پیش کی۔ وراٹ نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 243 رن اور دوسری اننگز میں 50 رن بنائے تھے۔ وراٹ نے سیریز میں تین سنچریوں سمیت کل 615 رن بنائے جس کے لئے انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔ ان تینوں سنچریوں میں دو ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...