ہریانہ میں پی ایم مودی نے کیا نیا وعدہ، 70 سال تک آپ کا پانی پاکستان جاتا رہا اب ہم اسے روکیں گے، کام شروع کر دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 16th October 2019, 1:16 AM | ملکی خبریں |

چرکھی دادری،15/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہریانہ کے چرکھی دادری میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال تک آپ کا پانی پاکستان جاتا رہا۔یہ مودی اس کوروکے گا، میں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ساتھ ہی پی ایم مودی نے کہاکہ میں دو دن سے ہریانہ میں ہوں۔ہوا کے رخ کا پتہ چل رہا ہے۔بی جے پی دوبارہ ہریانہ کی خدمت کرے گی، یہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے۔کبھی دو تین سیٹوں والی بی جے پی آج ہریانہ میں مسلسل دوسری بار حکومت بنانے کی پوزیشن میں آپ سب کی بدولت اور محبت کی وجہ سے پہنچی ہے۔پاکیزگی، محنت اور ایمانداری پر آج ہریانہ کی عوام مہر لگا رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ ہریانہ میں میں انتخابی ریلی کے لئے نہیں آتا ہوں،اور نہ میں یہاں پرچارکرتا ہوں اور نہ میں یہاں ووٹ مانگتا ہوں۔ ہریانہ مجھے کھینچ کے لے آتا ہے، اتنا پیار آپ نے مجھے دیا ہے۔مجھے یہاں سے ایک توانائی ملتی ہے۔ترقی کو ذہن میں رکھ کر، قومی مفاد کو ذہن میں رکھ آپ کے ووٹ نے بانٹنے والی سیاست کو شکست خوردہ کر دیا ہے۔ہریانہ نے جو سوفیصد حمایت اس بار لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو دی ہے، اس کا اثر آج دکھائی دے رہا ہے۔ہریانہ کا یہ علاقہ اب 4-5 نیشنل ہائی وے سے جڑ گیا ہے، نئے میڈیکل کالج یہاں بن رہے ہیں۔یہ سب تب ہو رہا ہے جب آپ نے ڈبل انجن لگایا۔دہلی میں نریندر مودی کا انجن اور ہریانہ میں منوہر لال جی کاانجن۔وزیر اعظم نے اس کے علاوہ کہاکہ ہمارے گاؤں ملک میں ہو رہی سماجی تبدیلی کو رفتار دے رہے ہیں۔ہمارے گاؤں ہی اپنی ثقافت اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے کو نئی سوچ اور نئے راستے پر لے جا رہے ہیں۔ملک کے دیہات نے ہی کھلے میں قضائے حاجت سے نجات کا عزم ثابت کیا۔ہمارے گاؤں ہی پانی زندگی مہم میں ہر گھر تک پانی پہنچانے کے مشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...