پیسے نہیں ہیں تو آپ ابھی ملک واپس نہیں آ سکتے

Source: S.O. News Service | Published on 6th May 2020, 2:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) بیرون ممالک میں پھنسے ان ہندوستانیوں کو ملک لانے کے لئے حکومت نے ابھی کوئی منصوبہ تیار نہیں کیا ہے جن کی معاشی صورت حال واقعی بری ہوگئی ہے اور وہ ہوائی کرایہ کے اخراجات ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

وزیر شہری پرواز ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک آن لائن میڈیا انٹریکشن میں بتایا کہ 7 سے 13 مئی کے درمیان بارہ ممالک میں پھنسے تقریبا 14,800 لوگوں کو 64 خصوصی پروازوں سے ہندوستان لایا جائے گا۔

واپس آنے والے ان مسافروں کو آنے کے بعد 14دنوں تک لازمی کورنٹائن کے اخراجات بھی خود ادا کرنے ہوں گے۔

یہ سوال پوچھے جانے پر کہ جو لوگ کووڈ۔19وبا کی وجہ سے تین چار مہینے سے بیرون ممالک میں بے روزگار ہیں اور ان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ ہوائی سفر کےاخراجات اٹھاسکیں تو ان کے بارے میں کوئی منصوبہ ہے، مسٹر پوری نے کہا کہ ’’بیرون ممالک میں رہنے والے ان لوگوں کا معاملہ الگ ہے جن کے پاس رہنے کا نظم نہیں ہے اور جن کی معاشی حالت سنگین ہے۔ لیکن ابھی اگر ہم یہ اعلان کردیں کہ سبھی پروازیں مفت ہیں تو کئی ایسے لوگ جو کرایہ اد ا کرسکتے ہیں وہ بھی اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ آپ جن کی بات کررہے ہیں ان کو دیکھا جائے گا، اس سلسلے میں جواب دینا میرے ذمہ داری کا حصہ نہیں ہے۔ ‘‘

واضح رہے کہ مسٹر پوری وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت والے اس وزرائے کے گروپ کے بھی رکن ہیں جو کووڈ۔19 کے سلسلے میں صورت حال کی نگرانی کررہے ہیں اورسبھی اہم فیصلے لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...