تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست دی، سیریز میں 1-2 سے برتری

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 10:22 PM | اسپورٹس |

احمد آباد،25؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے احمد آباد کے موٹیرا واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہی انگلینڈ کو 10 وکٹ سے شکست فاش دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے برتری بنا لی ہے۔ ہندوستان کو جیت کے لیے 49 رنوں کا ہدف مل تھا جسے اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 7.4 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ سلامی بلے باز روہت شرما نے 25 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رن، اور شبھمن گل نے 21 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رن بنائے۔

اس سے قبل بلے بازوں کے لئے خطرناک ثابت ہونے والی پچ پر لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل (5/32) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (4/48) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو تیسرے ڈے نائٹ ٹسٹ کے دوسرے ہی دن دوسری اننگز میں صرف 81 رن پر آل آوٹ کردیا۔ انگلش بلے باز پوری طرح سے ہندوستانی اسپنروں کے جال میں پھنس گئے اور حالات ایسے بنے کہ تیز گیندبازوں کو ایک اوور بھی کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ہندوستان کو میچ جیتنے اور آئی سی سی عالمی کپ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو بنائے رکھنے کے لئے 49 رن کا ہدف ملا تھا جسے اس نے بہ آسانی حاصل کر لیا۔

آج صبح جب دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو ٹیم انڈیا نے تین وکٹ پر 99 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور جو روٹ کے ساتھ ساتھ لیچ کی بہترین گیندبازی کے سامنے 145 رن پر سمٹ گئی۔ چونکہ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 112 رن بنائے تھے، اس لیے ہندوستان کو پہلی اننگز میں 33 رن کہ اہم برتری ملی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز 30.4 اوور میں 81 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ اشون نے 48 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور ساتھ ہی اپنی 400 ٹسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں۔ اکشر نے 32 رن پر پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔انہوں نے میچ میں کل 11 وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی گیندباز کی ڈے نائٹ ٹسٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔

ہندوستان کو پہلی اننگز میں 145 رن پر سمیٹنے کے بعد جوش میں آئی انگلینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ پھر ہندوستان کے اسپنروں کے سامنے بے بس نظرآئی۔ اپنی دوسری اننگز میں ایک بڑا اسکور بناکر ہندوستان کو جیت کے لئے بڑا ہدف دینے کی امید کے ساتھ میدان پر اترے انگلینڈ کے خلاف اسپنروں کے جال میں پھنس گئے۔ دوسری اننگز میں پہلی ہی گیند پر انگلینڈ کا پہلا وکٹ گرا۔ پہلی اننگز کے ہیرو اکشر پٹیل نے جہاں پر پہلی اننگز ختم کی تھی، وہیں سے دوسری اننگز کی شروعات کی اور پہلی گیند پر سلامی بلے باز جیک کرولی کو بولڈ کردیا جو پہلی اننگز میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے۔ اس کے بعد دوسری گیند پر جان بیرسٹو کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے اکشر اپنی پہلی ٹسٹ ہیٹ ٹرک کا جشن منا ہی رہے تھے کہ تیسرے امپائر نے ریویو کی بنیاد پر بیرسٹو کو ناٹ آوٹ قرار دے دیا۔ حالانکہ اکشر نے تیسری بال پر بیرسٹو کو بولڈ کرکے پویلین کا راستہ دکھایا۔

دو ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کے صفر پر آوٹ ہونے کے بعد ڈومنک سبلے اور کپتان جوروٹ نے مورچہ سنبھالا لیکن اکشر کی اسپن گیندبازی کے سامنے انہوں نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ سبلے اکشر کا تیسرا شکار بنے۔ اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں سات رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بد تجربہ کار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے کپتان روٹ کے ساتھ شراکت کی ۔ انگلینڈ کی ٹیم کی گاڑی پٹری پر لوٹ ہی رہی تھی کہ اشون نے اسٹوک کو 25 رن پر ایل بی ڈبلیو کرکے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے فوراً بعد روٹ بھی 19 رن پر اکشر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ روٹ کی شکل میں انگلینڈ کو پانچواں جھٹکا لگا۔

آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد ساری امیدوں اولی پوپ اور وکٹ کیپر بین فوکس پر ٹکی ہوئی تھیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کی لیکن اکشر اور اشون کی لاجواب گیندبازی کے سامنے وہ بے بس نظرآئے۔ اشون نے پوپ کو 12 رن پر بولڈ کیا۔ فوکس آٹھ رن بناکر اکشر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پھر اشون نے آرچر کو صفر پر پویلین بھیجا۔ آرچر کا وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی اشون نے اپنی 400 ٹسٹ وکٹیں بھی مکمل کیں۔ جیک لچ کو 9 رن پر آؤٹ کرکے اشون نے دوسری اننگز میں چوتھی وکٹ لی۔ جاتے جاتے واشنگٹن سندر نے بھی اپنا کھاتہ کھولا اور جیمس اینڈرسن کو صفر پرآؤٹ کرکے ایک وکٹ اپنے نام کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...