ڈونالڈ ٹرمپ نےسودے بازی کرنے میں مودی کو بتایا سخت ۔ ہند۔امریکہ کے درمیان 3/ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 1:38 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،25/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا گجرات کے احمد آبادپہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد ہوائی اڈے پر امریکی صدر اور ان کی بیوی کا خیر مقدم کیا اور’نمستے ٹرمپ‘ پروگرام کے لئے موٹیر اسٹیڈیم کے راستے پر لوگ قطار میں کھڑے ہو کرہاتھوں میں ترنگا اور امریکی پرچم لے کر صدر ٹرمپ کا استقبال کر رہے تھے۔ ہوائی اڈے اور موٹیر اسٹیڈیم کے راستے پر فوک ڈانس اور رنگارنگ پروگرام اور کئی مقامات پر شنکھ اور ڈھول بجائے جا رہے تھے۔ موٹیرا سٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ لوگ موجود تھے جہاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی بہت تعریف کی۔ امریکہ کے دل میں ہندوستان کے لئے خاص جگہ رکھنے کی بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، امریکہ ہندوستان کو پیار کرتا ہے، احترام کرتا ہے اور امریکہ ہمیشہ ہندوستانیوں کا بھروسہ مند دوست بنا رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کے بیچ تین ارب ڈالر کے دفاعی سودے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک شاندار کاروبار سمجھوتے پر کام کر رہے ہیں لیکن وہ (مودی) سودے بازی میں بہت سخت ہیں۔ ٹرمپ نے کہا، ہندوستان وہ ملک ہے جس کی ہمیشہ تعریف ہوئی ہے اور جہاں لاکھوں ہندو، مسلم، سکھ، جین اور عیسائی پوجا کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ ایک عظیم ملک کے طور پر مضبوط بنے رہیں۔ انہوں نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور شعلے جیسی فلموں کی کامیابی کی تعریف کی۔ انہوں نے سچن تنڈولکر اور ویراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔