ہندوستان اور امریکہ کا دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 11:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17/نومبر(ایس او نیوز/ایجسنی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج بینکاک میں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ ۔ پلس (اےڈي ایم ایم ۔پلس) کے دوران امریکہ کے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر سے ملاقات کی اور مقامی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکورٹی، معیشت، توانائی، دہشت گردی سے نمٹنے اور عوامی رابطے سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہند- بحرالکاہل خطے میں تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کی نظر میں ہند۔ بحرالکاہل ایک ایسا خطہ ہونا چاہیے، جو،لاء اینڈ آرڈر کے ذریعہ اور عالمگیریت اور علاقائی اتحاد کے تئیں احترام سمیت ایک آزاد، پرامن، خوشحال اور مشترک ہو۔ ہندوستان بحرالکاہل کے بارے میں، ہندوستان کے نقطہ نظر پر، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک فیڈریشن مرکوز هے۔

دونوں ممالک جنگی مشق جیسی سمندری سلامتی سمیت، انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اےڈي آر) آپریشن اور سمندری بیداری جیسے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دونوں وزراء نے علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ دونوں وزراء اگلے ماہ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں پرامید ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے امریکہ کے وزیر دفاع کے ساتھ اپنی ملاقات کو بہترین بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا‘۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...