کرکٹ پر کورونا کا منفی اثر جاری، ٹی-20 عالمی کپ کی ہندوستان سے باہر منتقلی طے!

Source: S.O. News Service | Published on 26th June 2021, 11:23 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،26؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا انفیکشن کا اثر کھیلوں پر لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ کئی کرکٹ ٹورنامنٹس اس کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ آئی پی ایل 2021 کا نصف حصہ ہندوستان میں ہوا اور پھر کورونا وبا کی وجہ سے اس کو روک دیا گیا، بعد ازاں نصف حصہ کو یو اے ای منتقل کرنے کا اعلان کیا گیا، جس سے بی سی سی آئی کو کافی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اب اس سال ہندوستان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کو بھی یو اے ای منتقل کیے جانے کی بات چل رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ منتقلی طے ہے۔

ٹی-20 عالمی کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 14 نومبر تک چلے گا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شروعاتی کچھ میچ عمان میں کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں جب کہ معطل آئی پی ایل-2021 کے بقیہ میچ 15 اکتوبر کو ختم ہو رہے ہیں، ٹی-20 عالمی کپ دو دن بعد آٹھ ٹیموں بنگلہ دیش، سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈس، اسکاٹ لینڈ، نامیبیا، عمان، پاپوا نیو گنی کے ساتھ شروع ہوگا۔ ان میں سے چار ٹیمیں سپر-4 میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کریں گی۔

راؤنڈ 1 المنیشن میچ یو اے ای کے ساتھ ساتھ عمان میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ جمعہ کی شام کو رابطہ کیے جانے پر ایک بین الاقوامی کرکٹ کونسل ترجمان نے کہا کہ فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ آئی سی سی اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ، جسے ٹورنامنٹ الاٹ کیا گیا تھا، دونوں مل کر اس کی تاریخوں اور مقامات کے تعلق سے 28 جون کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...