کورونا سے پھرجنگ کی تیاری، ملک کی14ریاستوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسوں میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 12:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھتا جارہا ہے - اس معاملے میں جہاں ایک طرف سرکار عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دے رہی ہے وہیں عملی طورپر بھی خودسرکارحرکت میں آگئی ہے -

مہاراشٹرا سرکار نے متعدد اضلاع میں لاک ڈاؤن کے بعد مختلف مقامات پر ماسک لگانے اوردیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لئے اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے -وہیں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے سخت ہدایات جاری کی ہیں - ان سب کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی پیرکو وزارت داخلہ اور دیگر محکمہ کے افسروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا-جس میں انہوں نے ویکسنیشن مہم کے تعلق سے جانکاری حاصل کی اوراحتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سخت ہدایات دیں -

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی، مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک اور مدھیہ پردیش سمیت 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسوں میں اضافہ ہوا ہے -مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4,519کیسوں کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ پنجاب میں 136، کرناٹک میں 58، مدھیہ پردیش میں 57اور دہلی میں 46 کیس بڑھے ہیں - اسی طرح ہریانہ، گجرات، چھتیس گڑھ، چنڈی گڑھ، بہار، آندھرا پردیش، جموں و کشمیر، اڈیشہ اور پڈوچیری میں بھی ایکٹیو کیسوں میں اضافہ ہوا ہے -

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 14,199نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجمورعی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 5 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے - ایکٹیو کیس4,421سے بڑھ کر مجموعی تعداد اب 1.50لاکھ کو عبور کر چکی ہے - گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9,695مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک ایک کروڑ6 لاکھ 99ہزار 410مریض شفایاب ہوچکے ہیں - اسی عرصے کے دوران 83مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56ہزار 385ہوگئی-

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...