کورونا کے قہر کے سامنے دنیا بے بس ولاچار،محض 24/گھنٹوں میں 386/نئے معاملے آنے سے ہندوستان میں بھی کہرام

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2020, 11:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی وبا کے سامنے دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں بے بس نظر آرہی ہیں۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے اور اپنے رعب دبدبہ سے دنیا کے بادشاہ بننے والے ممالک آج اپنے آپ کو بے بس اور لاچار نظر آرہے ہیں۔ کوروناوائرس ہے کیا؟اس کا علاج کیا ہے۔ اس پر ابھی تک صرف گفتگو ہی ہورہی ہے۔ اس پر گرفت ابھی تک ممکن نہیں ہوپائی ہے۔

چین کے تعلق سے لوگوں کا ماننا ہے کہ وہاں اس پر قابو پالیاگیا ہے۔ اس میں کہاں تک سچائی ہے۔ اس سے متعلق کسی کو معلومات نہیں ہیں۔ البتہ اٹلی کے حکمران نے اپنے آپ کو بے بس اور لاچار ثابت کرتے ہوئے اپنے وزراء کے ساتھ اپنے خدا کے سامنے یہ کہتے ہوئے سروں کو جھکادیا ہے کہ اب تو ہی سنبھال! اسی طرح امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ اپنے امریکیوں کی زندگیاں بچانے میں بہت ہی ناکام نظر آرہے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اس وبا پر آسانی سے قابو نہیں پایا جاسکتا اور یہاں تقریباً 2/لاکھ سے زائد افراد کی موت ممکن ہے۔

اس کی تصدیق وہائٹ ہاؤز نے بھی کی ہے۔دنیا میں مہلک وبا سے 41,920 فوت، جب کہ متاثرین کی تعداد 8,52,486ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے ہندوستان کے حالات دن بہ دن سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کل سے آج تک محض 24/گھنٹے کے دوران تملناڈو کے 110/مریض سمیت کورونا وائرس (کووڈ 19-)کے 386نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1637ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 45/ہوگئی ہے۔

جب کہ بعض خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق آج یوپی میں 3/اور بعض ریاستوں میں مزید 4/اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 52/ہوچکی ہے۔ ان میں موت کے تین نئے معاملے ہیں اور کورونا وائرس کے 132 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے چہارشنبہ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل سے آج تک ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں تیزی کی وجہ سے دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے لوگوں کو ملک کے مختلف حصوں میں جانا ہے۔اس کے علاوہ جہاں بھی کورونا وائرس کے پازیٹیو معاملے پائے گئے ہیں وہاں کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ جہاں بھی ایسے معاملے دیکھے گئے ہیں وہاں سختی کے ساتھ جانچ مہم چلا کر ممکنہ معاملوں کی ٹریسنگ کی جائے اور ضرورت پڑنے پر انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے یا اسپتال میں رکھا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...