ہندوستان خام تیل کی قیمت 70؍ ڈالر فی بیرل کروانے کیلئے کوشاں

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2021, 11:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مودی حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس کو تو کم کرنے کو تیار نہیں ہے تاہم ان کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے وہ ان ممالک پر تیل کی قیمت کم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے جن سے خام تیل خریدا جاتاہے۔حکومت ہند کی دلیل ہے کہ عالمی منڈی میں  خام  تیل کی قیمت 70؍ ڈالر فی بیرل سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے جو اس وقت 84؍ ڈالر فی بیرل ہے۔حکومت ہند  اس سلسلے میں تیل پیدا کرنے والے ممالک اور صارفین  کیلئے ’’واجب دام‘‘ کی دلیل دی ہے۔ اس   کے ساتھ ہی خام تیل برآمد کرتے ہوئے بہتر قیمت پانے کیلئے حکومت ہند نے مختلف ریفائنریز کا ایک مشترکہ پینل بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  حکومت اسی ہفتے دہلی میں منعقد ہونے والی تونائی سے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی اس موضوع کو چھیڑے گی۔ کیمبریج اینرجی  ریسرچ اسوسی ایٹس ویک   نامی اس پروگرام میں سعودی عرب اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔  دوسری طرف  وزیر اعظم نریندر مودی گلوبل آئل اینڈ گیس سیکٹر کے چیف ایگزیکیوٹیو افسران اور ماہرین کے ساتھ بدھ 20؍  اکتوبرکو شام 6؍ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  بات چیت کریں گے۔ یہ چھٹا ایسا سالانہ رابطہ ہے جو2016ء میں شروع ہوا اور یہ تیل اور گیس کے شعبے میں عالمی رہنماؤں کی شرکت کی نشاندہی کرتا ہے جو شعبے کے اہم مسائل پر غور کرتے ہیں اور ہندستان کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانی شعبے تلاش کرتے ہیں۔اس بات چیت کا وسیع موضوع صاف نمو اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ بات چیت ہندستان میں ہائیڈروکاربن سیکٹر میں ریسرچ اور پیداوار کی حوصلہ افزائی، توانائی کے رُخ پر آزادی، گیس پر مبنی معیشت، صاف اور توانائی کے موثر حل کے ذریعے اخراج میں کمی، گرین ہائیڈروجن معیشت،بائیو فیول کی پیداوار میں اضافہ اور اضافی دولت کی تخلیق جیسے شعبوں پر مرکوز رہے گی۔معروف کثیر ملکی تنظیموں اور بین اقوامی تنظیموں کے سی ای او اور ماہرین  اس میں شریک ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...