ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2020 کے معاہدے پر دستخط

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2019, 11:59 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ،2/دسمبر (ایس او نیوز/یو این آئی)  ہندوستان پوری دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں حج 2020 صد فیصد ڈیجیٹل عمل سے گزر رہا ہے۔ یہ بات آج مکہ مکرمہ میں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس عباس نقوی اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بینتین نے ہندوستان سعودی عرب کے درمیان حج 2020 کے معاہدہ پر دستخط کے بعد کہی۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ آن لائن درخواست، ای ویزا، حج پورٹل، حج موبائل ایپ، ’ای- مسیحا‘ صحت کی سہولت، مکہ مدینہ میں قیام / قیام کی معلومات، ہندوستان میں "ای-سامان کی پری -ٹیگنگ" نظام میں ہندوستان سے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ ایئر لائنز کے ذریعہ حجاج کرام کے سامان کی ڈیجیٹل پری ٹیگنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان سے آنے والے حجاج کرام کو یہاں تک کہ مکہ۔ مدینہ میں کس عمارت اور کس کمرے میں رہنا ہے، ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کون سی بس میں آنا ہے، وغیرہ، ہر قسم کی معلو مات فراہم ہو سکے۔ اس کے علاوہ عازمین حج کے سِم (SIM)کارڈ کو حج موبائل ایپ سے منسلک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ حجاج کرام کو مکہ مدینہ میں حج سے متعلق تازہ ترین معلومات فوری طور پر مل جائیں۔ اس سال، حج ہاؤس، ممبئی میں 100 ٹیلیفون لائن کے انفارمیشن سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو ہر طرح کی معلومات فراہم کی جاسکے اور حج کے پورے عمل کی تکمیل میں مدد مل سکے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ جہاں ایک طرف ہندوستان کے تمام حاجیوں کو صحت کا کارڈ فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف، سعودی عرب میں ہندوستانی حاجیوں کے لئے "ای۔ مسیحا" کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس میں ہر حاجی کی صحت سے متعلق تمام معلومات آن لائن دستیاب ہوں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسی بھی عازم حج کو فوری طور پر طبی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج گروپ آرگنائزرس کو بھی صد فیصد ڈیجیٹل کرکے پورٹل سے منسلک کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعہ حجاج کے لئے شفافیت اور آسا نیاں پیدا کردی گئی ہیں۔ پہلی مرتبہ حاجیوں کی سہولت کے لئے حج گروپ آرگنائزرز کا ایک پورٹل بھی بنایا گیا تھا /pto/ haj.nic.in//: http (پورٹل برائے حج گروپ آرگنائزر)، جس میں تمام لائسنس یا فتہHGO پیکیجز کی تمام معلومات دی گئی ہیں۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت ہند، جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ، حکومت سعودی عرب اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں حج 2020 کو کامیاب اور قابل رسائی بنانے کے لئے تعاون کر رہی ہیں۔ حج 2020 میں، 2 لاکھ ہندوستانی مسلمان بغیر کسی سبسڈی کے حج پر جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 28 نومبر تک ملک بھر سے موصولہ آن لائن درخوا ستوں میں جموں و کشمیر سے اب تک تقریبا 000 15، درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہندوستان میں حج کی درخواست کی آخری تاریخ 05 دسمبر 2019 ہے۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکومت سعودی عرب نے ہمیشہ ہی ہندوستان کے حجاج کرام اور اُن کی حفاظت میں سرگرمی اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، جو ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط تعلقات کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزمیجیسٹی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں دونوں ممالک کے تعلقات نے ایک عروج حاصل کیا ہے۔ ہندوستان سعودی عرب مضبوط تہذیبی، تاریخی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات کا پابند ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سعودی عرب کے ولی عہد ہزمیجسٹی شہزادہ محمد بن سلمان کے ہندوستان اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے اکتوبر 2019 میں اور اس سے قبل کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

مختار عباس نقوی نے حج 2019 کو کامیاب بنانے میں اہم رہنمائی فراہم کرنے پر دونوں مقدس مقامات حرمین شریفین کے سربراہ سعودی عرب کے محترم شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...