ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 259170 نئے کورونا کے معاملے، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2021, 2:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کے روز ملک میں ایک بار پھر ڈھائی لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب ملک میں ڈھائی لاکھ سے زہادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 259170 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 15321089 ہو گئی۔ وہیں اس دورانیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 1761 رہی، جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 180530 ہو گئی۔

تشویش ناک بات یہ ہے کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں فی الحال 2031977 افراد کا یا تو علاج چل رہا ہے یا پھر وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر خانہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔

ملک میں تاحال 13108582 افراد کورونا کی وبا کو مات دے چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 154761 لوگوں نے اس وبا سے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک میں کورونا کی ابتر صورت حال کے دوران نظام صحت کی پول بھی پوری طرح کھل چکی ہے۔ نہ اسپتالوں میں بستر دتیاب ہیں اور نہ ہی ادویات میسر ہو پا رہی ہیں۔ آکسیجن کے لئے بھی تیمار دار بد حواس حالت میں دربدر بھٹک رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں سلینڈروں کے لئے جھگڑے اور مار پیٹ تک ہو رہی ہے۔

دریں اثنا، بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے سبب مہاجر مزدور بھی بوریا بستر سمیٹ کر اپنے گاؤں کی طرف چل پڑے ہیں۔ پیر کے روز سے شروع ہونے والا مہاجر مزدوروں کی واپسی کا سلسلہ ہر گھنٹے کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...