پلازما کے ذریعہ کورونا متاثرین کی زندگیاں بچارہے ہیں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2020, 12:52 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،28؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کا سب سے زیادہ شکار ہوئی تبلیغی جماعت کے لوگ اب کورونا متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں - تبلیغی جماعت سے منسلک افراد نے اپنا پلازما عطیہ کرنا شروع کردیا ہے-

دہلی کے سلطانپوری کوارنٹائن سینٹر میں موجود 4 تبلیغی جماعت سے منسلک افرادنے اپنا پلازما عطیہ کیا ہے- کوئی ویکسین اور دوائی نہ ہونے کی پریشانی جھیل رہی دنیا میں پلازما تھیریپی کو اپنایا جارہا ہے- تبلیغی جماعت سے منسلک افرادکے پلازما کو ٹرائل میں کام میں لایا جائیگا اور اس تھیریپی کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مدد کی کوشش کی جائیگی-

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے لوگ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مدد کیلئے آگے آئے اور دہلی کے اسپتالوں میں اپنا روزہ کھولنے کے بعدجانچ کیلئے خون کے نمونے دیئے، جن میں سے تقریباً 300 تبلیغی جماعت کے افراد منفی پائے گئے، نریلا میں تبلیغی جماعت کے 190 مریض ہیں، سلطان پوری میں 51 اور منگلول پوری میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 42 افراد موجود ہیں -

معلومات کے مطابق دہلی کے اسپتالوں میں 1068 کورونا سے متاثر تبلیغی جماعت کے افراد موجود ہیں، جن میں سے تقریباً 300 جماعت کے افراد کی دوبارجانچ کے بعد منفی رپورٹ آئی ہے، جس کے بعد یہ تمام افراد کورونا سے متاثر مریضوں کی مدد کیلئے تیار ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...