ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 5.66 لاکھ سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2020, 12:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی مجوعی تعداد 5.66 لاکھ کو عبورکرچکی ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5،66،840 ہوگئی ہے جس میں کوروناوائرس کے 18،522 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ اتوار کے روز وائرس کے 19،906 کیسز درج ہوئے تھے۔ پیر کے روز 19،459 کیسز سے کچھ کم ہی رپورٹ ہوئے تھے اور آج ہی 18،522 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 16،893 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 13،099 مریض ٹھیک ہوئے،مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3،34،822 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ تاہم ، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،15،125 فعال کیسز موجود ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5257 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور181 افراد ہلاک ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر1،69،883 اور ہلاک شدگان کی تعداد 7،610 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 88،960 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچائی ہے اور متاثرین اور اموات کے لگاتار بڑھتے اعداد و شمار کے بعد اب یہ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں2084 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 85،161 تک پہنچ گئی ۔اسی عرصہ میں 57 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2680 ہوگئی۔ دارالحکومت میں 56،235 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جن کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...