ہندوستان میں کورونا وبا سے 21/اموات،متاثرین کی تعداد902پہنچی۔ دنیا میں 23,950اموات، 526,544 افراد متاثر
بیجنگ؍جنیوا؍نئی دہلی،27؍مارچ(ایس او نیوز؍یواین آئی) دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس‘کووڈ 19’کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے23,950/افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً526,544/افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 902ہو گئی ہے جبکہ اس انفیکشن سے اب تک مجموعی21/افراد کی موت ہو چکی ہے۔اس عالمی وبا کا مرکز چین کاووہان شہر رہا ہے جہاں گزشتہ تین دنوں سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں جاں بحق ہونے والوں کے80/فیصد 60سال سے زائد عمر کے تھے۔ چین میں 81,334/افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً3,292 افراد کی اس وائرس کے گرفت میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے براقہر اٹلی میں سامنے آیا ہے۔ یہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8215 ہو گئی ہے جبکہ اب تک80,539/مریض متاثر ہو چکے ہیں۔
اسپین میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4365 ہو گئی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 57786 ہو گئی ہے۔ عرب ممالک ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔