ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں گراوٹ جاری، مگر اموات اب بھی 4 ہزار سے زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2021, 4:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،16؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت واقع ہو گئی۔

اس دوران ملک میں 362437 افراد نے وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 83.83 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناء ، 17 لاکھ 33 ہزار 232 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 164 افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 326098 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار 907 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 31091 سے کم ہوکر 36 لاکھ 73 ہزار 802 ہوگئی ہے۔

اس دوران 4077 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 270284 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح 15.07 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹرا میں ، سرگرم معاملات کی تعداد 25185 کم ہوکر 496498 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 59073 مریضوں کی شفایابی کے بعدٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 4767053 ہوگئی ہے ، جبکہ 960 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 80512 ہوگئی ہے۔

اس دوران ، کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد 3142 بڑھ کر 445692 ہوگئی اور 29442 مریضوں کی شفایابی کے سبب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1666232 ہوگئی ، جبکہ مزید 96 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 6339 ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔