آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکگ جاری:ہندوستان کی بادشاہت برقرار، آسٹریلیا پانچویں نمبرپرکھسکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2017, 11:57 AM | اسپورٹس |

دبئی،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آئی سی سی نے اپنی تازہ ترین ٹیسٹ کی درجہ بندی جاری کی ہے جس میں ہندوستانی ٹیم سرفہرست ہے۔وہیںآسٹریلیائی ٹیم کو بڑا دھچکالگاہے۔دراصل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز 1-1ڈراکرنے کے باوجود آسٹریلیا کو ایک مقام کانقصان ہوا ہے اور چوتھے سے پانچویں پائیدان پرکھسک گئی ہے۔آسٹریلیائی ٹیم 100پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپرتھی لیکن بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعداسے تین پوائنٹس کانقصان ہوا۔آسٹریلیاکودرجہ بندی میں اپناچوتھامقام برقراررکھنے کیلئے اس سیریز میں1-0یااس سے بہترطریقے سے جیتناضروری تھا۔

اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے97-97پوائنٹس ہیں لیکن اعشاریے کے حساب سے آسٹریلیا ئی ٹیم نیوزی لینڈ سے آگے ہے اور ابھی اس کی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے،اگرہندوستانی ٹیم کے بارے میں بات کریں تو 125پوائنٹس کے ساتھ وہ سب سے اوپر ہے۔ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان نے حال ہی میں سری لنکا کو 3-0سے ہرا یا۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ 110پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، جبکہ انگلینڈ 105پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ( (97کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ، پاکستان( (93کے ساتھ چھٹے، سری لنکا( (90کے ساتھ ساتویں اور ویسٹ انڈیز( (75پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبرپرہے۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دینے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو پانچ پوائنٹس کافائدہ ہواہے۔بنگلہ دیشی ٹیم 74پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے،وہ صرف زمبابوے سے آگے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...